اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس ہتھیار ڈال دے: نیتن یاھو، بغیر مذاکرات یرغمالی رہا نہیں ہوں گے: حماس

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب /غزہ:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز حماس کے جنگجوؤں سے ’’ اب ہتھیار ڈال دو‘‘ کا مطالبہ کیا اور دعوی کیا کہ غزہ کی پٹی میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ میں توسیع کے ساتھ ہی تحریک حماس کا خاتمہ بھی قریب آگیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ ابھی جاری ہے لیکن یہ حماس کے لیے انجام کی شروعات ہے۔ حماس ختم ہو چکی ، یحییٰ سنوار کے لیے مت مرو، اب ہتھیار ڈال دو۔ یاہو نے یہ دعویٰ بھی کردیا کہ گزشتہ چند دنوں میں حماس کے درجنوں ارکان نے ہماری افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
تاہم اسرائیلی فوج نے حماس کے کسی جنگجو کے ہتھیار ڈالنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ دوسری طرف تحریک حماس نے نیتن یاہو کے ان الزامات کی یکسر تردید کردی
دریں اثنا حماس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اس کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے کوئی بھی اسرائیلی یرغمالی غزہ کی پٹی سے "زندہ” واپس نہیں جائے گا۔
حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک تقریر میں کہا کہ جنگ بندی نے ثابت کر دیا کہ تبادلہ کے بغیر دشمن کے قیدیوں میں سے کوئی بھی رہا ہوا نہ آئندہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یرغمال بنائے گئے اپنے افراد کو طاقت کے ذریعے واپس نہیں لے جا سکے گا۔
ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ کہ ہم الشجاعہ، الزیتون، شیخ رضوان، جبالیا کیمپ، بیت لاھیا اور دیر البلح کے مشرق میں اور مشرقی علاقوں میں 180 سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ القسام نے اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے شمال مشرق میں ایک بم دھماکے میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
القسام نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے شہر کے شمال مشرق میں المعرّی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے خلاف ایک بڑے بیرل کا بم دھماکہ کیا۔
اسی حوالے سے اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر میں شجاعیہ کالونی میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے اندر 13 سے زائد اسرائیلی فوجی موجود تھے، یہ فوجی سرنگ کا منہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ہمارے جنگجو سرنگ کے منہ سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور گھر کو مکمل طور پر اڑانے سے پہلے دو اسرائیلی فوجیوں کو مار ڈالا۔ پھر گھر تباہ کردیا جس سے باقی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
واضح رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اچانک اسرائیل پر حملہ کرکے 1200 افراد کو ہلاک اور 240 افراد کو یرغمال بنا دیا تھا۔ اسی وقت سے اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی اور 27 اکتوبر کو زمینی کارروائی بھی شروع کردی۔ اسرائیل نے 65 دنوں میں 18000 سے زیادہ فلسطینی شہید کردئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN