اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس کی سرنگیں اور جدید ہتھیار اسرائیلی خواب کی تعبیر میں رکاوٹ بن گئے

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
135
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حماس کی سرنگیں اور جدید ہتھیار غزہ پر کنٹرول کرنے اور حماس کے مکمل خاتمے کے اسرائیلی خوابوں کی تعبیر میں رکاوٹ بننے لگے ہیں۔ گزشتہ چند روز میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حماس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پانچ روز میں اسرائیلی فوج کو بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس دوران اس کی سو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 2014 میں اس کے زمینی حملے میں ہونے والے نقصانات کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اس سے غزہ کی پٹی میں حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے اثر و رسوخ کا اندازہ بخوبی ہو رہا ہے۔ فلسطینی گروپ اس لڑائی میں سرنگوں اور جدید ہتھیاروں کے ذخیرے کا استعمال کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ماہرین اور حماس کے ایک ذریعہ نے بتایا ہے کہ حماس کے جنگجو غزہ کی پٹی میں سڑکوں کو صہیونی فوجیوں کے لیے موت کی جانب لے جانے والے بھول بھلیوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حماس کے افراد کے پاس دستی بموں سے لیس ڈرون اور دوہرا دھماکہ کرنے والے آلات بھی ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کے پاس ایک طاقت ’’غزہ میٹرو‘‘ کے نام سے معروف سرنگوں کا نیٹ ورک بھی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیلی زمینی مہم کے آغاز کے بعد سے اس کے 121 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے ٹینکوں کے ذریعہ اور پیدل سفر کرکے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں کی ہیں۔ 2014 کی تین ہفتے کی زمینی جنگ میں اسرائیل کے 66 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل یہ واضح کر چکا ہے کہ صہیونی فوج کو اب تک سرنگوں کے نیٹ ورک سے نمٹنے کا طریقہ نہیں مل سکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کراسنگ ’’ ایریز‘‘ کے قریب اب تک کی سب سے بڑی سرنگ تلاش کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اب تک اسرائیلی فوج سرنگوں کے نیٹ ورک کو کنٹرول میں لینے سے بہت پیچھے دکھائی دے رہی ہے۔
اسرائیلی خارجہ پالیسی کے ایک مشیر یہ بھی بتا چکے ہیں کہ سرنگیں پہلے دن سے اسرائیلی فوج کے لیے ایک چیلنج رہی ہیں۔ ان سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صہیونی فوج کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب حماس کے ذرائع کے مطابق اس کے جنگجو اپنی زمین اور اپنے تجربے کا فائدہ اٹھا کر گھات لگا کر حملے شروع کر چکے ہیں۔ حماس نے گوریلا جنگ کی تکنیک استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ حماس کے مجاہدین سرنگوں کو استعمال کرکے اور غزہ کی سڑکوں اور مختلف مقامات کے درست علم کو بروئے کار لاکر اسرائیلی فوج کو پریشان کئے ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے بھلے حماس کے 7 ہزار جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کر رکھا ہے لیکن حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ درست اندازہ نہیں ہے۔ صہیونی فوج اپنے کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اس تعداد میں عام شہریوں کو بھی شامل کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد مبہم رکھی ہوئی ہے۔ ایک اسرائیلی کمانڈر نے یہ اقرار بھی کرلیا ہے کہ اس جنگ میں حماس کو دفاعی پارٹی کے فائدے مل رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN