اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہریانہ: مویشیوں کے اسمگلروں سے حملے کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے گئو رکشک گروپ ہتھیار کا لائسنس مانگ رہے ہیں — رپورٹ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:ہریانہ میں گئو رکشک گروپ خود کو مسلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا الزام ہے کہ حال ہی میں ان پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دی ٹریبیون کے مطابق ، ایک تاجر، جس کوگئو رکشک گروپوں سے وابستہ  بتایا گیاہے، کو منگل (25 جون) کو ہریانہ کے نوح ضلع میں مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے گولی
مار دی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا نے تاجر کے حوالے سے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے مویشیوں کے اسمگلر ہیں۔ لیکن مقامی پولیس اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے ۔
پولیس نے دی ٹریبیون کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ تاجر ‘گئو رکشا  کی کسی سرگرمی میں ملوث تھا’ یا نہیں۔
ہفتے قبل، پی ٹی آئی نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ نوح میں ایک گئو رکشک کو اسمگلروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب اس نے مویشیوں کے اسمگلروں کی گاڑی کا پیچھا کیا۔
دی ٹریبیون کے مطابق، تاجر پر مبینہ حملے کے بعد گئو رکشک گروپ اپنے اراکین سے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دینے کو کہہ رہے ہیں۔ اخبار نے گئو رکشکوں کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گئو رکشک گروپ کے لیڈر شری کانت میواتی نے الزام لگایا، ‘حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گائے کے اسمگلر خاموش بیٹھے تھے لیکن حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد وہ اچانک سرگرم ہوگئے ہیں اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ۔’
ہریانہ میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے۔ حکومت نے پابندی کو نافذ کرنے میں مدد کے لیے ریاستی اور ضلعی سطحوں پر ‘گئو رکشا ٹاسک فورس’ بنائی ہے ۔ مقامی گئو رکشک ضلعی سطح کی ٹاسک فورس کے رکن ہیں اور پابندی کو نافذ کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔
ایسی خبریں ہیں کہ نوح کے مسلمان باشندوں— جو کہ مسلم اکثریتی ضلع ہے – کا کہنا ہے کہ مویشیوں سے متعلق لنچنگ کے واقعات اور گئو رکشکوں کے خوف نے ضلع میں مویشیوں کی ایک زمانے میں مقبول تجارت کو کم کردیا ہے۔
پچھلے سال یہ ضلع فرقہ وارانہ تشدد کا گواہ بنا تھا ، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک  ہوئے تھے اور املاک کو نذر آتش  کیا گیا تھایا نقصان پہنچایا گیا تھا۔
تشدد کے پیچھے ایک وجہ اس  ویڈیو کو مانا گیا تھا جس میں خود ساختہ گئو رکشک مونو مانیسر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو قتل کی کوشش کا ملزم ہے اور اسے گزشتہ سال ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جنوری میں اسے ضمانت مل گئی تھی۔
ٹریبیون نے گئو رکشک گروپوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے نوح کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد 90 اسلحہ لائسنس حاصل کیے ہیں، لیکن انہیں اور زیادہ  کی ضرورت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN