اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہریانہ کے مسلم لیڈروں کی قومی اقلیتی کمیشن پر دستک

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہریانہ کے مسلم لیڈروں کی قومی اقلیتی کمیشن پر دستک
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(محمد صابر قاسمی )

نوح کے ایم ایل اے اور ہریانہ کانگریس پارٹی کے ڈپٹی سی ایل پی لیڈر چودھری آفتاب احمد بدھ کو قومی اقلیتی کمیشن پہنچے اور مسلمانوں کے خلاف ملک بھر میں جاری حملوں پر اقلیتی کمیشن سے شکایت کی۔ آفتاب احمد نے کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ کو شکایت کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیا جس میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں رام نومی کے موقع پر بھگوا عناصر نے نہ صرف کھلے عام مساجد کو نشانہ بنایا بلکہ ہوا میں ہتھیار لہراتے ہوئے قابل اعتراض نعرے بھی لگائے۔ آفتاب احمد نے مدھیہ پردیش کے کھر گون، جھارکھنڈ کے ہردی گاؤں، گجرات کے ہمت نگر گاؤں، کھمبھاٹ شہر، مغربی بنگال کے ہاوڑہ، بہار میں مظفر پور، کرناٹک کے ہبلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کو کھل کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس طرح کے واقعات جاری ہیں۔ اور اس کے علاوہ دوسری جگہوں پر بھی۔

آفتاب احمد نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور حکومت عوام کے آئینی حقوق کو کچلنے کا کام کر رہی ہے، عوام بالخصوص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے گھروں پر بلا وجہ بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط اور غیر قانونی ہے۔ انتظامیہ نے نہ تو لوگوں کو کوئی نوٹس دیا اور نہ ہی کوئی قانونی طریقہ اختیار کیا اور ان کے مکانات کو براہ راست مسمار کر دیا گیا، یہ بی جے پی کے دور میں کسی جمہوری ملک میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ آفتاب احمد نے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے ایسے غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور مناسب کارروائی کی جائے۔ آفتاب احمد نے کمیشن کو خبردار کیا کہ ملک کی صورتحال تشویشناک ہے اور اگر سماج دشمن عناصر کی ناقابل برداشت کارروائیوں اور انتظامیہ اور حکومت کے امتیازی رویہ پر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے آفتاب احمد کو یقین دلایا کہ پانچ ریاستوں سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد نے کہا کہ بھارت میں اس طرح کی کارروائیاں اچھی علامت نہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے باعث شرم ہے۔ ملک ہندو مسلم سکھ عیسائی سے بنا ہے، سب کو ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔

آفتاب احمد نے کہا کہ بی جے پی حکومت جان بوجھ کر ایسا ہونے دے رہی ہے تاکہ سماج میں تقسیم ہو اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے۔ آفتاب احمد نے وزیراعظم کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سب تماشا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن اپنا کام کرے تاکہ آئینی اداروں پر عوام کا اعتماد قائم رہے۔ اس دوران پی سی سی کے رکن چودھری مہتاب احمد بھی میٹنگ میں موجود تھے اور اپنا موقف پیش کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN