نئی دہلی:(نامہ نگار)
عام آدمی پارٹی کے ممتاز مسلم لیڈر ممبر اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں کو چند گھنے قبل دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا وہ سخت نگہداشت میں ہیں اور ڈاکٹر ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ان کے چاہنے والوں میں تشویش کے لہر دوڑ کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں امانت اللہ خاں جیسے لوگ کم ہی ہیں جو ہروقت عام آدمی کے لیے سینۂ سپر رہتے ہیں ۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ وہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔ آپ سب سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔










