نئی دہلی :(ایجنسی)
گرمی میں کے ستم کے درمیان گرم لوکا قہر جاری ہے۔ قومی راجدھانی شدید گرمی کی زد میں ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری سے زیادہ 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے ۔ جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کو گرمی کی لہر سے ابھی تک راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، قومی دارالحکومت میں آج (ہفتہ)، 9 اپریل کو بھی شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اگلے 3 دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41-42 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ دہلی میں گرمی کی لہر کے اورتیز ہونے کا امکان ہے۔ تاہم 12 اپریل کو گرمی سے معمولی راحت مل سکتی ہے۔ دہلی میں منگل سے ہلکے ابر آلود آسمان کی توقع ہے، جس کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک گرمی کی لہر کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اور کم از کم 4.5 ڈگری سیلسیس معمول سے زیادہ ہو۔










