اسرائیل نے غزہ کے محاصرے کو مزید شدید تر کرنے کے بعد مغربی کنارے میں بھی فلسطینی عوام کی نقل و حرکت کو مکمل روک دینے کی خاطر یروشلم سے جڑے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے اور چیک پوسٹوں کی تالا بندی کر دی ہے۔
اسی اسرائیلی پابندی کا ایک حصہ یہ ہے کہ عام نوجوان فلسطینیوں کو مسجدوں میں نماز یا کسی اور انتہائی ضرورت کے لیے بھی سڑکوں پر آنے اور یروشلم کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مغربی کنارے سے یروشلم کی طرف لنک اپ کرنے والی شمال مغربی چیک پوسٹوں کے علاوہ مغربی کنارے میں سب سے بڑی چیک پوسٹ قلندیہ کو بھی اسرائیلی فورسز نے بند کر دیا ہے۔اس جنگی ماحول کو مغربی کنارے میں زیادہ شدید کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیاں کرنے کی خاطر شوئفات مہاجر کیمپ، بیت اقصیٰ اور الجیب چیک پوسٹ کو بھی بند کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے یہ اقدامات در حقیقت مسجد اقصیٰ کی طرف مسلمانوں کو جانے سے روکنے اور نمازوں کے دوران کم مسجد اقصیٰ کو خالی رکھنے کی کوشش ہے۔یہ پابندی پیر کی صبح سے شروع کی گئی ہے۔ صرف بڑی عمر کے لوگوں کو مسجد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔(سورس:العربیہ نیٹ)








