حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا کہ اتوار کو اسرائیل پر ان کے گروپ کی جانب سے بڑے حملے میں تل ابیب کے قریب ایک ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا گیا تھااور اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل نے گروپ کے ہزاروں راکٹ لانچرز کو تباہ کیا ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ تنصیب پر حملہ کرنے میں ناکام رہی تھی۔
اسرائیل نے اتوار کے روز لبنان پر فضائی حملے شروع کیے تھے اور کہا کہ اس نے حزب اللہ کے "ہزاروں” راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا اور ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔
اے ایف پی کے مطابق نصراللہ نے ایک ٹیلیویژن تقریر میں کہا کہ اسرائیل کے اندر "آپریشن کا اصل ہدف ایک اہم اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس بیس” ’گلیلوٹ بیس‘ تھا،” جو اسرائیل-لبنان سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ تنصیب پر حملہ کرنے میں ناکام رہی۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، ’’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ گلیوٹ بیس پر کوئی حملہ نہیں ہوا‘‘۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اڈے میں موساد کی جاسوسی ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہے جس نے کبھی اپنا اتہ پتہ ظاہر نہیں کیا۔(سورس:وائس آف امریکہ)