اسرائیل کےعبرانی اخبار "یسرائیل ہیوم” نے خبر دی ہے کہ "ایک اسرائیلی جنگی بحری جہاز پر نصب راڈارنے ساحلی شہر قیساریا کے قریب حزب اللہ کے ایک ڈرون کا پتہ لگایا‘‘۔ اخباری رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون کا مقصد نیتن یاہو کے ذاتی گھر کی تصاویر بنانا تھا”۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "زمینی فوجی ریڈار سسٹم نے حزب اللہ کے ڈرون کا پتہ نہیں لگایا، صرف سمندری ریڈار نے اس کا پتہ لگایا”۔
اخبار نے کہا کہ "علاقے میں لڑاکا طیارے بھیجے گئے، لیکن وہ ڈرون کے مقام کا تعین کرنے سے قاصر رہے”۔
"یسرائیل ہیوم” نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا کہ "قیساریا میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قرب و جوار میں ڈرون کا شبہ زیادہ تر غلط الارم ہے کی وجہ سے پیدا ہوا”۔
تقریباً ایک ماہ قبل حزب اللہ نے اپنے "ہدہد ” ڈرون کے ذریعے لی گئی تصاویر نشر کیں، جن میں اسرائیل کے قلب سے جاسوسی کی کارروائیاں دکھائی دیتی ہیں۔
حزب اللہ نے کہا کہ ویڈیو میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو دکھایا گیا ہے، جس میں لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو طیارے اور جاسوس طیارے شامل ہیں۔
حزب اللہ نے تصدیق کی کہ ویڈیو کے مطابق اس میں اندر سے اڈے کی تفصیلات، خاص طور پر ہوائی جہاز کے مراکز، ایندھن کے ٹینک، آئرن ڈوم پلیٹ فارم، رن وے، کمانڈ سینٹر، عہدیداروں کے نام اور ان کی تفصیلات کے ساتھ افسران کی رہائش گاہیں،گولہ بارود کے مراکز، نیویگیشن ریڈار، ایوی ایشن کالج دکھائی دیتے ہیں اور ان کی ہر تفصیل بھی درست ہے۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ اڈے کا ایک رات کا سروے ہوا جس کی تصویر بھی لی گئی۔
اسرائیلی رامات ڈیوڈ ایئر بیس لبنان اسرائیل سرحد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔