نئی دہلی :(ایجنسی)
زائرہ وسیم آخری مرتبہ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں ۔ انہوں نے اب حجاب کو لے کر جاری تنازع کے درمیان اپنی رائے رکھی ہے ۔ سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سخت الفاظ کے ساتھ مسلم خواتین کی حمایت میں اپنی بات کہی ہے ۔ وہ پوسٹ میں لکھتی ہیں : چلا آرہا یہ خیال کے حجاب ایک چوائس ہے ، بالکل غلط ہے ۔ یہ خیال سہولیت یا نا واقفیت کی وجہ سے بنا ہے ۔
زائرہ وسیم حجاب کو لے کر کہتی ہیں کہ حجاب کوئی آپشن نہیں ہے بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے ۔ اسی طرح ایک خاتون جو حجاب پہنتی ہے وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہے ، جو انہیں اس کے اللہ نے دیا ہے ، جس سے وہ پیار کرتی ہے اور ان کے تئیں وقف ہے ۔

زائرہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں ، اس پورے سسٹم کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور پریشان کیا جارہا ہے ۔
زائرہ وسیم نے مزید کہا کہ مسلم خواتین کے خلاف سوچ کو فروغ دینا اور ایسا سسٹم بنانا، جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے ، سراسر نا انصافی ہے ۔ آپ انہیں ایک بہت ہی محدود چوائس کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جو آپ کے ایجنڈہ کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان کی تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ آپ کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں ۔










