نئی دہلی :(ایجنسی)
ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت پر رہا متنازع بابا یتی نرسنگھا نند نے آنے دہائیوں میں ملک کو ’’ ہندو سے خالی‘‘ بننے سے روکنے کے لئے ہندوؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے ہیڈ پجاری نے جمعرات کو گووردھن میں نامہ نگاروں کو بتایا، ’اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2029 میں ایک غیر ہندو وزیر اعظم بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار کوئی غیر ہندو وزیر اعظم بن جاتا ہے، تو 20 سالوں میں یہ ملک ‘’ہندو-سے خالی‘ ملک بن جائے گا۔










