اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی کو ایک سال میں 25 ارب روپے سے زیادہ آمدنی کیسے ہوئی؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
بی جے پی کو ایک سال میں 25 ارب روپے سے زیادہ آمدنی کیسے ہوئی؟
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مصنف :جاوید اختر، نئی دہلی

بھارت کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 کے دوران فروخت ہونے والے 33 ارب 55 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈز کا تقریباً تین چوتھائی یا 76 فیصد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے حصے میں صرف نو فیصد آئے۔

الیکٹورل بانڈز کیا ہے؟

الیکٹورل بانڈز کرنسی نوٹ کی طرح ہی سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے کے لیے ایک مالی قانونی دستاویز ہے جسے کوئی بھی بھارتی شہری یا بھارت میں رجسٹرڈ کمپنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مخصوص شاخوں سے خرید سکتی ہے۔

کوئی شہری یا کارپوریٹ ادارہ اس بانڈ کو اپنی پسند کے مطابق کسی اہل سیاسی جماعت کو عطیہ کرسکتا ہے۔

گو کہ بانڈز خریدنے والے کو بینک کو اپنے بارے میں تفصیلات فراہم کرنی پڑتی ہیں جسے کے وائی سی (Know your Customer) کہا جاتا ہے تاہم چندہ دینے والے فرد یا کمپنی کا نام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے، جس سے ووٹروں کو یہ کبھی پتہ نہیں چل پاتا ہے کہ کس شخص، کمپنی یا تنظیم نے کس پارٹی کو کتنا چندہ دیا۔

ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ الیکٹورل بانڈز صرف ان سیاسی جماعتوں کو ہی دیے جا سکتے ہیں جنہوں نے سابقہ انتخابات میں مجموعی ووٹوں کا کم از کم ایک فیصد حاصل کیا ہو۔

کس پارٹی کو الیکٹورل بانڈز سے کتنا چندہ ملا؟

مذکورہ مالی کے دوران فروخت ہونے والے 33 ارب 55 کروڑ روپے میں سے بی جے پی کو 25 ارب 55 کروڑ روپے ملے جو کہ اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2018-19 میں بی جے پی کو 1450 کروڑ روپے ملے تھے۔

کانگریس کی جھولی میں صرف تین ارب 18 کروڑ روپے آئے جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے جب اس نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعہ تین ارب 87 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے۔

مغربی بنگال میں حکمراں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو تقریباً ایک ارب، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 29.25 کروڑ، شیو سینا کو 41 کروڑ، ڈی ایم کے کو 45 کروڑ، لالو یادو کی راشٹریہ جنتا دل کو ڈھائی کروڑ اور دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی کو اٹھارہ کروڑ بھارتی روپے الیکٹورل بانڈز کے ذریعہ بطور چندہ حاصل ہوئے۔

’بدعنوانی کو قانونی جواز‘ فراہم کرنے کا ذریعہ

مودی حکومت نے ملک کی سیاسی جماعتوں میں مالی بدعنوانیوں کو ختم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے سن 2018 میں الیکٹورل بانڈز شروع کیے تھے۔

اس وقت اپوزیشن کانگریس پارٹی نے اسے ‘بدعنوانی کو قانونی جواز‘ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا تھا لیکن مودی حکومت کی دلیل تھی کہ اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا کیونکہ اس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ کس سیاسی جماعت کو کتنے پیسے چندے کے طور پر ملے۔

الیکٹورل بانڈز شروع کیے جانے سے قبل سیاسی جماعتوں کو بیس ہزار روپے سے زیادہ ملنے والے چندے کے بارے میں یہ بتانا پڑتا تھا کہ یہ رقم کس نے دی ہے۔ سیاست میں شفافیت کے لیے سرگرم تنظیموں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس نئی تبدیلی نے شفافیت اور شہریوں کے ‘جاننے کے حق‘ کو ختم کر دیا ہے اور سیاسی طبقہ کو جوابدہ بنانا اب مزید مشکل ہو گیا ہے۔

ملک میں سیاست میں اصلاحات کے لیے سرگرم غیر حکومتی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے بھی الیکٹورل بانڈز کوقانونی طورپر تسلیم شدہ بدعنوانی‘ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک کیس دائر کیا تھا۔ تاہم عدالت نے اس پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسے الیکٹورل بانڈر کی فروخت کو روکنے کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔

بی جے پی امیر ترین سیاسی جماعت

الیکٹورل بانڈز کے نفاذ کے بعد سے گزشتہ تین برسوں کے دوران بی جے پی کی آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ رواں مالی سال کی آڈٹ رپورٹ میں اپنا اوپننگ بیلنس 35 ارب ایک کروڑ روپے ظاہر کیا ہے جس میں نقدی اور بینک میں جمع رقوم شامل ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں بی جے پی کے پاس مجموعی طور پر 19 ارب چار کروڑ بھارتی روپے تھے۔

بی جے پی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اس نے 73 کروڑ روپے مالیت کی زمینیں اور 59 کروڑ روپے کی مالیت کی عمارتیں خریدیں۔

بھارت میں حکمراں جماعت کا سب سے دولت مند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ بیشتر تاجر، ادارے اور کمپنیاں اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے مقابلے حکمراں جماعت کو زیادہ سے زیادہ چندہ دیتی ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ بی جے پی مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے ہر ممکنہ ذرائع کا استعمال کر رہی ہے تاکہ انتخابی مہم کے دوران اور بعد میں منتخب نمائندوں کو خریدنے کے لیے اس رقم کا استعمال کیا جا سکے۔

بھارت میں سیاسی جماعتیں الیکٹورل بانڈز کے ذریعے حاصل ہونے والے چندے کا حساب تو الیکشن کمیشن کو ‘مجبوراً‘ دے دیتی ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ اس سے کئی گنا زیادہ نقدی کی شکل میں ملنے والے چندے کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN