اردو
हिन्दी
فروری 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پی ٹی آئی کو ’سوشل میڈیا کی پارٹی‘ کا طعنہ دینے والی جماعتیں کیسے سوشل میڈیا پر ہی اس سے شکست کھا گئیں

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
94
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد:آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کے نتائج اس لحاظ سے حیران کن ہیں کہ سیاسی جماعتوں پر آزاد اُمیدوار برتری لے گئے حالانکہ ان میں سے زیادہ تر انتخابی مہم بھی نہیں چلا پائے تھے۔
اگر پنجاب کی حد تک بات کریں تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد اُمیدواروں نے الیکشن میں نشست جیتنے کے پرانے طریقہ کار کو تبدیل کر کے رکھ دیا، روایتی طرز کا برادری سسٹم کام آ سکا اور نہ ہی دھڑا بندی مؤثر رہی۔
حلقہ کی سطح پر ووٹرز کی تقسیم بالحاظ عمر، زبان، نسل، مسلک، معاش اور دیہی و شہری امتیاز کے سانچے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔یوں الیکشن لڑنے کا پرانا طریقہ کار غیر مؤثر ہو کر رہ گیا۔ اچانک ایسا کیوں ہوا؟ اس سوال کا تسلی بخش جواب اس پہلو کے تجزیے میں پنہاں ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمیدواروں کے پلڑے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹرز شاید الیکشن سے بہت پہلے اپنے ووٹ کا فیصلہ کر چکے تھے اور اس ضمن میں اُن کی ذہن سازی میں سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کر چکا تھا۔
ایک سوال یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے ووٹرز کی ذہن سازی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو دوسری جماعتوں نے ایسا کیوں نہ کیا؟ کیا دوسری جماعتوں کے لیڈر سوشل میڈیا کے مؤثر ہونے کے حوالے سے لاعلم رہے؟ شاید ایسا نہیں۔
لیکن ذرا توقف کریں! تھوڑا عرصہ پہلے کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پاکستان تحریکِ انصاف کو ’سوشل میڈیا کی جماعت‘ کا طعنہ دیتی تھیں۔
پھر بعد ازاں جب عمران خان نے ٹک ٹاک کا استعمال کیا تو دونوں جماعتوں کے بعض لیڈروں نے اُن کو ٹک ٹاک کا وزیرِ اعظم کہہ کر پھبتی بھی کَسی۔ پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا جماعت کا طعنہ دینے والی جماعتوں کو اُس وقت ادراک نہ ہو سکا کہ اگلے الیکشن کا میدان ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار پائے گا۔
دوسری طرف دونوں جماعتیں اپنے تئیں سوشل میڈیا کو سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بھی بناتی رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی 2022 میں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے ٹک ٹاکر سے جاتی اُمرا میں ملاقات کی اور سوشل میڈیا ٹیم کو ٹک ٹاک پر مزید فعال ہونے کی تاکید کی۔اسی طرح بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے دوران ٹک ٹاک کا خوب استعمال کیا گیا تھا مگر اس ضمن میں دونوں جماعتوں کی سرگرم قیادت سے کچھ تاخیر ہو چکی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Islamabad Imambargah Blast
خبریں

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

06 فروری
Sarma Miya Non-Cooperation Remark
خبریں

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

06 فروری
Iran US Talks Conditions
خبریں

ایران نے مذاکرات کی بازی پلٹ دی ،امریکہ سے اپنی یہ شرائط منوالیں،عرب ملک آؤٹ

05 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

Sarma Miya Non-Cooperation Remark

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

Missing Persons Capital Alert

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

فروری 6, 2026
Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

فروری 6, 2026
Sarma Miya Non-Cooperation Remark

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

فروری 6, 2026
Missing Persons Capital Alert

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

فروری 6, 2026

حالیہ خبریں

Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

فروری 6, 2026
Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

فروری 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN