اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمانوں پر کیسے اثرانداز ہوگا؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
18
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لوک سبھا انتخابات کے درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک ایسا فیصلہ دیا ہے جس سے مغربی بنگال کے 5 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ دراصل کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے 2010 کے بعد جاری او بی سی کے تمام سرٹیفکیٹس کو رد کر دیا ہے۔ اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ نے اپریل 2010 سے ستمبر 2010 تک او بی سی کے تحت مسلمانوں کی 77 ذاتوں کو دیے گئے ریزرویشن اور 2012 کے قانون کے مطابق ان کے لیے بنائے گئے 37 زمروں کو بھی منسوخ کر دیا ہے
اس فیصلے کے دن سے منسوخ شدہ سرٹیفکیٹس کو ملازمت کے کسی بھی عمل میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس وجہ سے تقریباً پانچ لاکھ او بی سی سرٹیفکیٹ ردی کے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔ جسٹس تپبرت چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ جن امیدواروں کو ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے پہلے ہی موقع مل چکا ہے وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔ بنچ نے اپنے فیصلے میں ترنمول حکومت کا ذکر نہیں کیا ہے۔ لیکن چونکہ ریاست میں ترنمول کانگریس 2011 کے بعد اقتدار میں آئی ہے، اس لیے عدالت کا حکم صرف ترنمول حکومت کی طرف سے جاری کردہ او بی سی سرٹیفکیٹس پر ہی نافذ ہوگا۔
ہائی کورٹ کا یہ حکم 2012 کے ایک مقدمے میں آیا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کے بعد بنچ نے کہا کہ 2010 کے بعد بنائے گئے تمام او بی سی سرٹیفکیٹ قانون کے مطابق نہیں ہیں۔ اسمبلی کو دیگر پسماندہ طبقات سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔ مغربی بنگال پسماندہ طبقات بہبود کمیشن او بی سی کی فہرست کا تعین کرے گا۔ فہرست کو اسمبلی میں بھیجا جائے، جو نام اسمبلی سے منظور ہوں گے انہیں ہی مستقبل میں او بی سی قرار دیا جائے گا۔ مسلم ذاتوں کو او بی سی درجہ دیے جانے سے متعلق ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ان ذاتوں کو او بی سی قرار دینے میں مذہب ہی واحد پیمانہ معلوم ہوتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی 77 ذاتوں کو پسماندہ کے طور پر منتخب کرنا پوری مسلم کمیونٹی کی توہین ہے۔ عدالت کا ذہن اس شبہ سے خالی نہیں کہ اس کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے ایک شے سمجھا جاتا رہا ہے۔ او بی سی میں 77 ذاتوں کو شامل کرنے اور ان کی شمولیت کا سلسلہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ اسے ووٹ بینک کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
دراصل ریاست کے ریزرویشن ایکٹ 2012 کی دفعات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ان درخواستوں پر حکم جاری کیا۔ عرضداشت داخل کرنے والوں کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ 2010 کے بعد سے مغربی بنگال میں او بی سی کے تحت درج افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہونے کا اندازہ ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کی قیادت میں بایاں محاذ مغربی بنگال میں مئی 2011 تک اقتدار میں تھا اور اس کے بعد ترنمول کانگریس کی حکومت آئی۔ اب عدالت نے مغربی بنگال پسماندہ طبقات (درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ) ایکٹ 2012 کے تحت او بی سی کے طور پر ریزرویشن کا فائدہ حاصل کرنے والے 37 ذاتوں کو متعلقہ فہرست سے ہٹا دیا تھا۔ عدالت نے اس طرح کی درجہ بندی کی سفارش کرنے والی رپورٹ کے غیر قانونی ہونے کی وجہ سے 77 ذاتوں کو او بی سی کی فہرست سے ہٹایا، نیز 37 ذاتوں کو مغربی بنگال پسماندہ طبقات کمیشن سے مشورہ نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔ بنچ نے 11 مئی 2012 کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کو بھی منسوخ کر دیا جس میں کئی ذیلی زمرے بنائے گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN