اردو
हिन्दी
اگست 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے  اسرائیل میں سیکڑوں  گھر تباہ،عوام میں خوف و دہشت

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
294
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مشرق وسطیٰ میں اس وقت کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی تمام کوششوں کے درمیان اسرائیل کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔ ایک طرف غزہ میں حماس کے ساتھ اور دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ مسلسل جنگ جاری ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں، حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔ اسرائیل کی جانب 50 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے جس میں ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔ سائرن کی آوازوں کے درمیان لوگ خوفزدہ ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے دو بڑےشہروں کتزرین اور گولان ہائٹس میں شہری آبادیوں کے قریب راکٹ حملے کیے ہیں۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہزاروں خاندانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے ان شہروں میں آنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں منگل کو اسرائیل نے جنوبی لبنان کے بندرگاہی شہر سیڈون میں زبردست حملہ کیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ لبنان کی وادی بیکا میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر  رات بمباری کی گئی۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور راکٹ لانچنگ سائٹس پر باقاعدگی سے بمباری کی ہے۔ لبنان میں گزشتہ اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں حزب اللہ کے 400 سے زائد جنگجو اور 132 عام شہری شامل ہیں۔ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ بھی حملے کر رہی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ اسرائیل نے اس تجویز میں نئی شرائط شامل کی ہیں، جو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ دراصل حماس صدر بائیڈن کی جانب سے مئی میں پیش کی گئی تجویز پر بات کرنا چاہتی ہے۔
حماس کے ایک عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد امید پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ سنجیدہ ہے، بلکہ  معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔”(ان پٹ آج تک )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN