اردو
हिन्दी
جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری میں سیکڑوں لانچر بیرلز تباہ:اسرائیل کا دعوی

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
213
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے، تقریباً ایک سال کی جنگ میں جنوبی لبنان پر اپنے سب سے شدید حملے کیےہیں. اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے سینکڑوں راکٹ لانچر بیرلز کو تباہ کر دیا۔
وائس آف امریکہ کے مطابق لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے، تقریباً ایک سال کی جنگ میں جنوبی لبنان پر اپنے سب سے شدید حملے کیےہیں۔
تین لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی کارروائی میں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں درجنوں بم برسائے۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے دوپہر کے بعد سے تقریباً 100 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا جو لگ بھگ ایک ہزار بیرلز پر مشتمل تھے۔ اسرائیلی ڈیفینس فورس نے کہا کہ "آئی ڈی ایف، اسرائیلی ریاست کے دفاع کے لیے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔”
یہ شدید بمباری اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والے ان حملوں کے بعد ہوئی ہے جن لے لیے لبنان اور حزب اللہ نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھیرایا ہے۔ان حملوں سے حزب اللہ کی واکی ٹاکیز اور پیچر دھماکے سے اڑ گئے تھے جن کے نتیجے میں لبنان میں 37 افراد ہلاک اور لگ بھگ 3 ہزار زخمی ہوئے ۔
لبنان میں سیکیورٹی کے تین ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات کے آپریشن میں اسرائیل نے پورےجنوبی لبنان میں درجنوں بم گرائے۔ کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک ہفتے کی کشیدگی کے بعد فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ امریکہ نے بھی کشیدگی میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے
بدھ کے روز، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شمالی سرحدی علاقوں سے انخلا کیے گئے ہزاروں باشندوں کو ان کے گھروں کو واپس لانے کا عزم ظاہر کیا
7 اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایران کی پشت پناہی کی حامل حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنا شروع کیے ہیں، جن کے باعث علاقے کےبہت سے رہائشی ملک کے مرکز کی طرف انخلا پر مجبور ہوگئے۔اسرائیل اور حزب اللہ اس وقت سے روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں اسرائیل کے پاس قیمتی مواقع ہیں لیکن اہم خطرات بھی لاحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے لیکن فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اسرائیل کی شمالی آبادیوں کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنانا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی فوجی توجہ غزہ سے ہٹ کر شمال کی صورت حال پر مرکوز ہو گئی ہے۔
جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی نے حال ہی میں شمالی میدان کے لیے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

ٹیگ: BombHezbollahIsraelsouth Lebanon

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

22 جون
خبریں

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

22 جون
خبریں

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

22 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

جون 22, 2025

حالیہ خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN