ممبئی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور غیر مہذبانہ بایانات کا نیا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے خاص طور سے بی جے پی لیڈروں کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسل رہی ہے حال ہی میں سابق ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ ان کا حشر ان کے دادی جیسا ہوگا ،پھر ایک مرکزی وزیر نے ان کو سب سے بڑا دہشتگرد گرد بتایا اور اب بی جے پی اتحادی دیو سینا کے لیڈر نے راہل کی زبان کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے پی ٹی آئی کے مطابق ایک متنازعہ بیان میں شیو سینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنے کے بارے میں اپنے ریمارکس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو 11 لاکھ روپے دیں گے۔
مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکر باونکولے نے کہا کہ وہ ایم ایل اے کے ریمارکس کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ بی جے پی ریاست میں شیو سینا کی قیادت والی حکومت کا ایک حصہ ہے۔
گائیکواڑ نے اشتعال انگیز بیان کے دوران صحافیوں سے کہا "جب وہ بیرون ملک تھے، راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے کانگریس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،‘‘۔ابھی تک کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا