اردو
हिन्दी
جولائی 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امام بخاری نے کہا،پرندوں کو چوٹ لگتی تو وہ بھی چونچ مارتے ہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
امام بخاری نے کہا،پرندوں کو چوٹ لگتی تو وہ بھی چونچ مارتے ہیں
94
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

جامع مسجد کے شاہی امام نے جہانگیرپوری میں تجاوزات ہٹانے کی مخالفت کی۔ جہانگیرپوری میں بلڈوزر ایکشن پر ردعمل دیتے ہوئے شاہی امام نے نماز جمعہ کے بعد کہا کہ پرندے کو چوٹ لگتی ہے تو وہ بھی چونچ مارتےہیں،یہاں تو لوگوں کے بسے بسائے گھروں پر بلڈوزر چلادیئے۔

شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے ہزاروں لوگوں کو الوداع نماز کی مبارکباد دیتے ہوئے دہلی کے جہانگیر پوری اور مدھیہ پردیش کے کھرگون میں تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے بلڈوزر کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہانگیرپوری میں جو بلڈوزر چلا کیا وہ ٹھیک تھا؟

جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا،’ہمارے پاس گنگا جمنی تہذیب ہے اور ہم ایک دوسرے کو مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔ لیکن آج سب پریشان ہیں کہ کہیں ان نفرتوں سے ملک بکھر نہ جائے۔ مٹھی بھر لوگ اس ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملک میں حالیہ فرقہ وارانہ واقعات پر دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان تمام واقعات پر کل وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط ارسال کریں گے اور ان سے ملاقات کا وقت بھی طلب کریں گے۔

امام احمد بخاری نے کہا ’وزیر اعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، کسی خاص مذہب کا نہیں ہوتا۔ میں وزیر اعظم مودی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر فرقہ وارانہ اختالافات اور نفرتیں بڑھتی رہیں تو کیا یہ ملک کے حق میں ہے؟ اس ملک میں ہندو اور مسلمان دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ہم وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے لیے وقت مانگیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ وقت دیں گے۔

جمعۃ الوداع کی نماز سے قبل اپنے خطاب میں امام احمد بخاری نے مسلمانوں پر ہو رہے مظاہر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک آج عجیب دور سے گزر رہا ہے، ہر طبقہ کے لوگ عجیب الجھن میں ہیں،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے لیکن معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے۔ ہم اس ملک کو فرقہ وارانہ نفرت کی آگ میں جلنے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سامنے آج کئی سوال کھڑے ہیں۔ ہندوستان کو خطرہ مذہبی نفرت سے ہے۔ اگر یہ سب نہیں روکا گیاتو پتہ نہیں کہ معاملہ کہاں جا کر رکے گا، ہندو ہوں یا مسلمان سب کو مل کر اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

جہانگیرپوری تشدد پر انہوں نے کہا’مذہبی مقامات کے باہر جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ نعرے لگائے جا رہے ہیں اور لوگ مذہبی مقامات کے سامنے اسلحہ لے کر نکل رہے ہیں۔ کوئی بھی تشدد نہیں چاہتالیکن کچھ لوگ ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم جب معاملے کی تحقیقات ہوگی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ سب ٹھیک ہے؟

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر سے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں ہندوؤں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ 1977 کے دکان کے کاغذات ہونے کے باوجود ان کی دکانوں پر بلڈوزر چالا، ہم 70 سال سے بے بس رہے۔اس وقت مسلمان کی حالت مور جیسی ہے، وہ ناچتا ہے اور جب اپنے پاؤں دیکھتا ہے تو رو پڑتا ہے۔

کورونا کا ذکر کرتے ہوئے احمد بخاری نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کی زد میں آنے سے نقصان ہوا اب پٹری پر واپس لوٹ رہے ہیں تو تشدد سے نقصان ہو رہا ہے۔

بخاری نے یوپی میں سیاسی پارٹیوں خاص کر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوپی میں مسلمانوں نے ایس پی کو ووٹ دیا لیکن ایس پی نے ایک بار بھی مسلمانوں کا نام نہیں لیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN