پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے صدر عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی پر ان دنوں اپنے شوہر کی زندگی کو لے کر بہت فکرمند ہیں-عمران خان اس وقت اٹاک جیل میں بند ہیں -انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "عمران خان کو جیل میں زہر دیا جا سکتا ہے۔”
داخلہ سکریٹری کو لکھے خط میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ ان کے شوہر (پی ٹی آئی چیف عمران خان) کو ان کی سماجی اور سیاسی حالت کے مطابق جیل میں بی کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جانی چاہیئں کیونکہ وہ آکسفورڈ سے گریجویٹ ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ اٹاک جیل میں اس طرح کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
دراصل بشریٰ بی بی نے عمران خان کو ادیالہ جیل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پنجاب کے داخلہ سکریٹری کو خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ "میرے شوہر کو بغیر کسی وجہ اٹاک جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق میرے شوہر کو ادیالہ جیل میں منتقل کیا جانا چاہیے۔”









