گوجرانوالہ: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے ان کے کنٹینر پر اے کے 47 سے تابڑ توڑ فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے میں عمران خان زخمی ہوگیے جبکہ پی ٹی آئ کے کئ اور رہنماؤں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جیو ٹی وی کے مطابق عمران کی دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخم آئے اور انہیں بلٹ پروف گاڑی میں علاج کے لیے لاہور لے جایا گیا۔ اس حملے میں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔ عمران خان کے ساتھ موجود رکن قومی اسمبلی فیصل جاوید خان بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حملہ اور کو گرفتار کرلیا گیا ہے،اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے عمران خان ان دنوں شہباز سرکار کے خلاف لانگ مارچ پر نکلے ہیں ان کی فوج سے بھی چپقلش چل رہی ہے وہیں شہبازشریف سرکار کے خلاف بھی مورچہ سنبھالے ہوۓ ہیں
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان بھی آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ میں دوبارہ لڑوں گا
اسی دوران عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔








