پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی طرف سے عمر ایوب خان کو وزارتِ اعظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ عمر ایوب کو پاکستان کا وزیرِ اعظم بنوائیں۔
تاہم انھوں نے واضح کیا کہ عمر ایوب وزیرِ اعظم ‘اس وقت تک رہیں گے جب تک خان صاحب (جیل سے) باہر نہیں آ جاتے۔’
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے عمران خان نے میاں اسلم اقبال کے نام کی منظوری دی ہے جبکہ بلوچستان میں سالار صاحب پی ٹی آئی کے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں سپیکر کے لیے عاقب اللہ کے نام کی منظوری دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاور شیئرنگ کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مذاکرات نہیں کرے گی۔
‘پیپلز پارٹی کے ساتھ نہ ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔’بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ‘پاور شیئرنگ’ کے بجائے اپویشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔
‘ہم مضبوط اپوزیشن کریں گے، اس وقت تک جب تک ہمارا مکمل مینڈیٹ ہمارے پاس نہیں آ جاتا








