بریکنگ نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو ہفتے کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھے۔
خیال رہے کہ منگل کو عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دو روز تک حراست میں رکھے جانے کے بعد گذشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو عدالت طلب کرتے ہوئے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی اور انھیں عدالتی تحویل میں پولیس لائنز ریسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے انھیں جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔







