اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی 3 طالبات کو پریکٹیکل امتحان سے روکا گیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی 3 طالبات کو پریکٹیکل امتحان سے روکا گیا
365
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور :(ایجنسی)

حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی کرناٹک کی چھ میں سے تین طالبات کو آج اُڈپی کے ایک کالج میں پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ تینوں طالبات اُڈپی کے گورنمنٹ ویمنس پی یو کالج کی ہیں۔ ان کا پریکٹیکل امتحان آج ہو رہا ہے۔ تمام طالبات سائنس اسٹریم میں 12ویں کلاس میں زیر تعلیم ہیں۔ جن طالبات کو آج انٹری دینے سے روکا گیا، ان میں سے ایک نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی پریکٹیکل بک جمع کرنے اور فزکس کا پریکٹیکل امتحان میں شرکت کے لیے کالج گئی تھی لیکن وہاں کے لیکچرر نے مجھ سے کہا کہ وہ میری پریکٹیکل کاپی تب قبول کریں گی جب میںحجاب ہٹا دوں گی۔ پھر لیکچرر نے مجھے پرنسپل کے دفتر میں بھیج دیا ۔ جہاں پرنسپل نے مجھے پولیس میں شکایت درج کرانے کی دھمکی دی ۔

طالبہ نے بتایا کہ یہ امتحان 30 نمبروں کا ہے اور تحریری امتحان 70 نمبروں کا ہوگا۔ اگر ہم پریکٹیکل امتحان میں شامل نہیں ہوں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم تحریری امتحان میں بھی شرکت کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔ایک اور طالبہ الماس نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر کرناٹک حکومت کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔

Today was our final practical exam!

We had completed our record books and went in great hopes to attend the practical exam.

It was so disheartening when our principal threatened us saying, "You have 5 mins to leave, if you don't leave, I'll file a police complaint"

— Almas (@Ah_Almas12) February 28, 2022

لوگوں نے لکھا ہے کہ وہ لڑکیوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جنہوں نے بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دیا تھا۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ یہ اقلیتی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی سازش ہے۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی ہر روز ہندوستان میں نفرت پھیلانے اور ملک کو تقسیم کرنے کے کام میں مصروف ہوجاتی ہے۔ لیکن ان سازشوں کو ہندوستانی عوام ناکام بنائیں گے۔ تاہم، کرناٹک ہائی کورٹ اُڈپی کے سرکاری پی یو کالجوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت مکمل کرچکی ہے ۔ سماعت کے دوران کرناٹک حکومت کے اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ حکومت حجاب کے خلاف نہیں ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے حکومتی حکم نامے کا مسودہ بہتر لکھا جانا چاہیے تھا۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کالجوں میں یکساں نظام نافذ کیا جائے۔ حکومت نے یکساں نظام نافذ کرنے یا نہ کرنے کی ذمہ داری کالجوں پر ڈالی تھی۔

اس پیش رفت کے بعد دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی نے اپنے اسکولوں میں حجاب یا کسی بھی قسم کے مذہبی لباس پر پابندی لگا دی تھی۔ ایم سی ڈی کے انتخابات اگلے چند مہینوں میں ہونے والے ہیں۔ حجاب پر پابندی کے فیصلے کو اس الیکشن سے جوڑا جا رہا ہے۔ بی جے پی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اسے ایشو بنانا چاہتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN