ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز ترک الیکشنز اتھارٹی کی جانب سے رن آف مرحلہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور ہم نے 28 مئی کو رن آف میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم رن آف میں ایک اور بڑے مارجن سے واپس آئیں گے۔
اردگان نے مزید کہا کہ میں نے آج سے ہی رن آف کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اب ہم پہلے راؤنڈ میں حاصل کیے گئے ووٹوں کو دوگنا کر دیں گے اور ایک تاریخی فتح حاصل کریں گے۔
عثمانی دور کے بعد کے ترکیہ کے اہم ترین انتخابات کے مکمل نتائج نے ظاہر کیا کہ ایردوان جنہوں نے 2003 سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے اور 10 سے زیادہ مرتبہ قومی انتخابات میں ناقابل شکست رہے ہیں اس مرتبہ 50 جمع ایک فیصد ووٹ حاصل کرنے میں معمولی سے فرق کے ساتھ ناکام ہوگئے۔







