اردو
हिन्दी
جولائی 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں گیارہ ہزار لاؤڈ اسپیکر اتارے،35ہزار کی آواز کم کردی گئی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی میں گیارہ ہزار لاؤڈ اسپیکر اتارے،35ہزار کی آواز کم کردی گئی
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

اتر پردیش حکومت کی ہدایت پر مذہبی مقامات سے اب تک ‘غیر قانونی’ طور پر نصب 11 ہزار لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں اور 35 ہزار لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔وہیں، ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش کمار اوستھی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، 2018 کا ایک سرکاری آرڈر ہے، اور ساؤنڈ کی ڈیسیبل حد اور عدالت کی ہدایات کے لیے مقررہ اصول ہیں۔ اب اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بدھ کو بتایا، ریاست بھر میں مذہبی مقامات پر غیر قانونی طور پر نصب لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے اور قانونی طور پر نصب لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کرنے کے سلسلے میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت بدھ کی دوپہر تک 10923 لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹا دیا گیا ہے اور 35221 لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کر دیا گیا ہے۔

اس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کمار نے کہا، جو لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جا رہے ہیں وہ غیر قانونی ہیں۔ وہ لاؤڈ سپیکر جو ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نصب کیے گئے ہیں یا منظور شدہ تعداد سے زیادہ نصب کیے گئے ہیں ان کی درجہ بندی غیر قانونی طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ کارروائی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے گزشتہ ہفتہ سینئر افسروں کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کی جائزہ میٹنگ کے دوران دی گئی ہدایات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔یوگی نے کہا تھا کہ ہر کسی کو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق پوجا کرنے اور عبادت کرنے کی آزادی ہے، لیکن لاؤڈ اسپیکر کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے تاکہ دوسرے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریاست کے محکمہ داخلہ نے 30 اپریل کو ‘غیر قانونی طور پر’ نصب لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کے لیے کی گئی کارروائی کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔بدھ کو محکمہ پولیس کی طرف سے مہیا کرائی گئی جانکاری کے مطابق، لکھنؤ زون کے اضلاع میں سب سے زیادہ 2395 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے، اس کے بعد گورکھپور (1788)، وارانسی (1366) اور میرٹھ (1204) زون میں ہٹائے گئے ہیں۔

لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کم کے کرنے کےمعاملے میں، لکھنؤ حلقہ 7397 لاؤڈ اسپیکروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد بریلی (6257) اور میرٹھ (5976) میں لاؤڈ اسپیکر کو آوازمحدود کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کا کام بغیر کسی امتیاز کے کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مغربی) سومین برما نے کہا، غیر قانونی لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کا عمل منگل کو شروع کیا گیا تھا اور یہ اب بھی جاری ہے۔ ہم اس مہم کو مختلف مذہبی رہنماؤں اور امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ مل کر آگے بڑھا رہے ہیں۔ آج تک ہمیں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پرشانت کمار نے بتایا، لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے۔ بات چیت کے ذریعے رہنما خطوط کے نفاذ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ سب کو بیداری مہم کے ذریعے اصولوں سے واقف کرایا جاسکے۔ کئی لوگوں نے خود ہی غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے ہیں۔چیف منسٹر کے احکامات کو لاگو کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھے جانے پرکمار نے کہا، اصول یہ ہے کہ احاطے سے باہر کوئی شور و غل نہیں ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر، اگر ایک احاطے میں پانچ لاؤڈ اسپیکر ہیں، تو تین لاؤڈ اسپیکر کو ہٹایا جا سکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آواز احاطے تک محدود رہے۔کمار نے کہا کہ حکومت کی کارروائی کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں متاثرہ لوگوں کی رضاکارانہ شرکت شامل ہے۔ ہم انہیں منفی اثرات، عدالتی احکامات اور شور کی سطح کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ کہیں بھی زبردستی نہیں کی جا رہی۔ مندر ہوں، مسجد ہوں یا گرودوارےلوگ یہ کام اپنی مرضی سے کر رہے ہیں۔

لکھنؤ میں مقیم سنی عالم مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور بلرام پور کے شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے پجاری متھلیش ناتھ یوگی ان مذہبی رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے حکومت کے قدم کی حمایت میں اپیل جاری کی تھی۔مولانا خالد نے کہا کہ انہوں نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام مساجد سے کہا ہے کہ وہ اضافی لاؤڈ سپیکر ہٹا دیں اور باقی آلات کی آواز کو محدود کریں۔انہوں نے کہا، یہ ہدایات عدالتی احکامات کی روشنی میں ہیں اور آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے ہیں، کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ سب کے لیے ہیں۔ یہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے لیے صوتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائدہ مند ہے ۔ میری اپیل ہے کہ اس قانون پر پوری طرح سے عمل کریں۔

متھلیش ناتھ یوگی نے کہا کہ مندر سے چار میں سے تین لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خطے کی سلامتی اہم ہے۔ ہم حکومت کے اس قدم کی حمایت کر رہے ہیں… اونچی آواز سے بچوں کی پڑھائی میں خلل پڑتا ہے اور صبح سویرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہماری اپیل ہے کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں، اضافی لاؤڈ سپیکر ہٹائیں اور باقی جگہوں پر شور کم کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN