اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں کانگریس کوسیاسی مولوی اور امام یاد آئے،خط لکھنے کے ساتھ زونل سطح پر علما کانفرنس کرنے کا فیصلہ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آرکے بیورو)تمام کوششوں کے باوجود اتر پردیش میں اپنی حمایت بڑھانے میں ناکام رہنے کے بعد کانگریس نے مسلمانوں پر ڈورے ڈالنے کا روڈ میپ تیار کیا ہے تاکہ اترپردیش میں اس کی سیاسی خشک سالی ختم ہوسکے اس کے لئے ایس پی کے ووٹ بینک پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ نوے کی دہائی میں ایس پی نے کانگریس کے مسلم ووٹ بینک کو جوڑ کر سیاسی بلندیاں حاصل کی تھیں، لیکن ساڑھے تین دہائیوں کے بعد کانگریس نے دوبارہ مسلمانوں کا اعتماد جیتنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ٹی وی9 بھارت کے مطابق کانگریس مسلم مذہبی رہنماؤں یعنی سیاسی مولویوں اور مساجد کے اماموں کی مدد سے مسلمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں شروع کرنے جا رہی ہے ہے۔ کانگریس نے ریاست میں مولویوں کی ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس کے علاوہ مولویوں اور اماموں کو خط لکھ کر بی جے پی کے خلاف خبردار کرے گی اور انہیں کانگریس کی طرف سے مسلمانوں کے حق میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گی۔واضح ہو یوپی میں 22 فیصد مسلم ووٹر ہیں، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست کی 28 سے 30 لوک سبھا سیٹوں پر اثر رکھتے ہیں حالانکہ بی جے پی نے اس دعویٰ کی ہوا نکال دی اور ہندو ووٹوں کے بل بوتے اقتدار پر قبضہ کرکے دکھا دیا
بہرحال ان میں سے 8 سے 10 سیٹوں پر مسلمان 35 سے 50 فیصد کے درمیان ہیں جبکہ 20 سے 22 سیٹوں پر 35 سے 20 فیصد کے درمیان ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سیٹیں مغربی اتر پردیش، ترائی علاقہ اور پوروانچل سے ہیں۔ آزادی کے وقت سے لے کر نوے کی دہائی تک ریاست کے مسلم ووٹروں کو کانگریس کا روایتی ووٹر سمجھا جاتا تھا، لیکن رام مندر تحریک کے دوران ملائم سنگھ یادو نے بابری مسجد پر چڑھائی کرنے والوں پر گولی چلا کر مسلم سماج پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ اس کے بعد مسلم سماج ایس پی کا بنیادی ووٹ بینک بن گیا۔ 2022 کے انتخابات میں 87 فیصد مسلمانوں نے ایس پی کے حق میں ووٹ دیا تھا، لیکن اب کانگریس مسلم ووٹوں کو دوبارہ مضبوط کرنے کا مشن شروع کر رہی ہے۔ کانگریس کی یوپی اقلیتی کمیٹی دسمبر میں مغربی اتر پردیش کے مظفر نگر میں علما کی ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کے بعد دوسری مسلم کانفرنس بریلی یا روہیل کھنڈ کے مراد آباد میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح پوروانچل اور وسطی یوپی میں بھی کانفرنس کا خاکہ بنایا گیا ہے۔ اقلیتی کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں علمائے کی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں 16 سے 18 دسمبر تک ضلع مظفر نگر میں پہلی کانفرنس کے انعقاد کا امکان ہے۔
یوپی کانگریس اقلیتی کمیٹی کے ریاستی صدر کی طرف سے مسلم علماء کی طرف سے ایک خط بھیجا جا رہا ہے۔ پہلے دور میں ریاست کے 500 علماء کو خط لکھا گیا ہے اور ہر 15 دن بعد علما کو خط لکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا، علمائے کرام کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کی تصویر منفی رائے دہندگان کی ہے ، جن کی ذمہ داری صرف بی جے پی کو ہر الیکشن میں شکست دینا ہے۔ اس امیج کو بدلنے اور مثبت ووٹنگ کرنے کی بات کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ حکومت سے ریلیف مانگنے کے بجائے ملک کے نظام کو چلانے میں شراکت دار بنیں، یہ خط اقلیتی کمیٹی کا ہی نہیں ریاستی صدر کا بھی ہے۔ مستقبل می ںکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے علمائے کرام کو خط لکھا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN