اِسرو کے سائنسدانوں کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب چندریان-3 کا وکرم لینڈر آسانی کے ساتھ چاند کی سطح پر لینڈ کر گیا۔ یہ لینڈنگ چاند کے جنوبی قطب پر ہوئی ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے۔ یعنی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا ہندوستان پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔
اس لمحہ کے گواہ وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ سے بنے اور اس کامیابی پر انھوں نے بے پناہ خوشیوں کا اظہار کیا۔ جیسے ہی وکرم لینڈر چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اترا، پی ایم مودی نے ترنگا پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔








