نئی دہلی: بھارت میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔
دی ہندو اخبار میں شائع خبر کے مطابق بدھ کو دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جاری جنگ کا اثر I2U2 (ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور یو اے ای کی ایک تنظیم) پر نہیں پڑے گا اور ( انڈیا مڈل- دی ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور) IMEC جیسے پروگراموں کو متاثر نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ اسرائیل کی معیشت کو متاثر کرے گا۔
انہوں نے کہا، "بھارت اسرائیل کا قریبی دوست ہے اور اسے دنیا میں ایک اہمیت کی آواز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بھارت کئی دہائیوں سے اس کا شکار رہا ہے اور اس پر اس کا اپنا نظریہ ہے۔”
"دنیا کے جمہوری ممالک اس وقت اسرائیل کے ساتھ ہیں اور میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان حماس کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے، یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔”








