اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کو گولہ بارود کی سپلائی روکے بھارت، جے ڈی یو کے تیاگی سمیت اپوزیشن کا مطالبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
459
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں فلسطینی شہر غزہ تباہ ہو گیا ہے۔ اس جنگ کی آگ لبنان اور ایران تک پہنچ رہی ہے۔ آج ہی اسرائیل نے لبنان میں جنگجو تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو 100 سے زائد میزائل داغ کر نشانہ بنایا، جواب میں حزب اللہ نے 300 سے زائد میزائل داغے۔ دریں اثنا، آج ہندوستان میں اپوزیشن جماعتوں کے ایک گروپ نے فلسطینی رہنما سے ملاقات کی۔ اس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں جاری نسل کشی میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ یہی نہیں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت اسرائیل کو گولہ بارود کی سپلائی روک دے۔
درحقیقت حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے دہلی میں فلسطینی رہنما محمد مکرم بلاوی سے ملاقات کی۔ اس میں کانگریس، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ شامل تھے۔ اس میٹنگ میں موجود ایک اور لیڈر نے سب کی توجہ مبذول کرائی کیونکہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی تھے، جو مرکز میں برسراقتدار مخلوط حکومت کے حلیف تھے
جے ڈی یو جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کی موجودگی میں منعقدہ اس میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں سوال اٹھائے گئے کہ کیا اسرائیل فلسطین تنازعہ کے درمیان جے ڈی یو کا موقف مرکزی حکومت کے سرکاری موقف سے مختلف ہے؟ اس میٹنگ میں ایس پی کے راجیہ سبھا ایم پی جاوید علی خان سے لے کر کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی کنور دانش علی، ایس پی کے لوک سبھا ایم پی محب اللہ ندوی، سابق ایم پی اور نیشنلسٹ سماج پارٹی کے سابق صدر محمد ادیب، آپ ایم پی سنجے سنگھ، آپ ایم ایل اے پنکج پشکر اورکانگریس ترجمان میم افضل شامل تھے۔
*اسرائیلی حملے کو غیر انسانی
فلسطینی رہنما سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان پر کے سی تیاگی سمیت سب کے دستخط تھے۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی روک دے۔ واضح ہو گذشتہ اکتوبر میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے  حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کیے تھے۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی جانب سے جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اسرائیلی حملہ گھناؤنا، نسل کشی اور غیر انسانی ہے۔
ان تمام رہنماؤں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جارہی نسل کشی میں کبھی شریک نہیں ہو سکتا، اس لیے اسے اسرائیل کو گولہ بارود فراہم نہیں کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ وحشیانہ حملہ نہ صرف انسانیت کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انصاف اور امن کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مرکز سے اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بند کرنے پر زور دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے کہا کہ ایک ایسی قوم کے طور پر جس نے ہمیشہ انصاف اور انسانی حقوق کی حمایت کی ہے، ہندوستان اس نسل کشی میں شریک نہیں ہو سکتا۔ غور طلب ہے کہ اس بیان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا بھی حوالہ دیا گیا  اور کہا گیا  کہ ہندوستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ 1988 میں فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا غیر عرب ملک تھا اور فلسطینی عوام کی خودمختاری اور آزادی کے حق کی مسلسل حمایت کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN