اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کھوکھلے نعروں سے ہندوستان کے اتحاد کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا: الہ آباد ہائی کورٹ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تبلیغی جماعت معاملہ میں یوپی پولیس کے رول سے ہائی کورٹ سخت ناراض،تین اضلاع کے ایس پی طلب
105
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الہ آباد :(ایجنسی)

الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور کھوکھلے نعروں سے ملک کے اتحاد کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ ریمارک تین کشمیری طلبہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیا۔ ان طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ ان تینوں طالب علموں پر بغاوت کی دفعات لگائی گئی تھیں۔

ان کے نام ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنئی ہیں۔ تینوں گزشتہ 5 ماہ سے آگرہ ضلع جیل میں بند تھے۔

تینوں آگرہ انجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں اور وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت زیر تعلیم ہیں۔

کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جج اجے بھنوٹ نے کہا کہ ہندوستان کا اتحاد بانس کی لاٹھی سے نہیں بنتا جو کھوکھلے نعروں کے سامنے منہدم ہو جائے۔ ہمارے ملک کی بنیاد مستقل ہے اور آئینی اقدار ہی ایک پائیدار ہندوستان بناتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اس کا محافظ ہے اور حکومت ہندوستان کے اتحاد اور آئینی اقدار کی نگہبان ہے۔

عدالت نے کہا کہ لوگ علم کی تلاش میں ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں اور یہ صحیح معنوں میں ہندوستان کے تنوع کا جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا ماحول بنائیں کہ دانشور ہندوستان کی آئینی اقدار کو سمجھ سکیں۔

عدالت نے کہا کہ نوجوان دانشوروں کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسی اقدار کی پیروی کریں

عدالت نے اپنے فیصلے میں معروف شاعر علامہ اقبال کے گیت سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا کی تین سطروں کا بھی ذکر کیا ہے۔

اس معاملے میں آگرہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان طلباء کو کوئی قانونی امداد نہیں دی جائے گی۔ ان طلباء پر آگرہ کی ضلع عدالت میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ ان طلباء پر آئی پی سی کی دفعہ 124A سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

طلباء کو ضمانت دینے کے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر نے کہا کہ ان تینوں طلباء کو کافی مشکلات سے گزرنا پڑا لیکن ضمانت کے حکم سے انصاف پر عام آدمی کا اعتماد بڑھا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN