اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیش میں بد امنی شیخ حسینہ کی آمرانہ طرز حکومت کا نتیجہ،گنہگاروں کو سزا ملے:امیر جماعت

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
202
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حکام سے اپیل کی کہ وہ  ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بدامنی کی یہ صورت حال شیخ حسینہ کی شدت پسند آمرانہ طرز حکومت کا نتیجہ ہے۔  بنگلہ دیش میں جنوری 2024 کے عام انتخابات پر عدم شفافیت اور جانبداری کے الزامات لگے، انہی الزامات اور مسائل کی بنیاد پر حزب اختلاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے بجائے ان کی شمولیت کے بغیر ہی انتخابات کرا دیئے گئے ۔ اس سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد کمزور ہوئی اور موجود سیاسی نظام پر سے عوام کا اعتماد بےحد کم ہوگیا۔ یہی نہیں،ان کے دور حکومت میں انتقامی سیاست کا بدترین رویہ اختیار کیا گیا اور حکومت سے اختلاف رکھنے والوں کی آوازوں کو دبایا گیا ، اپوزیشن کے رہنماؤں کو بلا جواز قید میں رکھا گیا ، جس کے سبب عوام میں بے چینی اورملک کی سیاست میں  تناؤ پیدا ہوا‘‘۔
امیر جماعت نے کہا کہ ’’ احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف شیخ حسینہ کا رد عمل معاندانہ، پُرتشدد اورجابرانہ تھا جس نے صورت حال کو مزید بگاڑ دیا۔ وہاں کی موجودہ صورتحال پر جماعت اسلامی ہند تشویش کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں جلد سے جلد امن و استحکام کی بحالی  کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور فوری طور پر عبوری حکومت تشکیل دی جائے تاکہ جمہوریت کے تئیں عوام کا اعتماد بحال ہو۔ احتجاج کے دوران جن لوگوں کو نقصان پہنچا ہے ، انہیں انصاف اور گنہگاروں کو سزا ملنی چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ عبوری حکومت کو چاہئے کہ وہ بلا تاخیر جمہوری عمل کا آغاز کرے  تاکہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے پر کرائے جا سکیں اور ایک ایسی حکومت قائم ہو جو عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہو‘‘۔
امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’میڈیا سے یہ اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ شرپسند عناصر موقعے کا فائدہ اٹھا کر انفرادی و حکومتی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور معصوم شہریوں بالخصوص اقلیتی برادریوں پر تشدد کررہے ہیں۔ ہم اس قسم کی پُرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں اور دیگر کمزور برادریوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ ایک خوش آئند بات یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ تشدد کے واقعات کے باوجود بڑی تعداد میں عام شہری اور سول سوسائٹی کے لوگ مذہبی مقامات اور اقلیتی برادریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے آگے آرہے ہیں‘‘۔
امیر جماعت نے کہا کہ ’’اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بنگلہ دیش کی اندرونی صورت حال خطے اور ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے، ہم مظاہرین اور عام عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں امن و امان کی بحالی کو ترجیح دیں، سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور اقلیتوں اور کمزور طبقوں کی جان  و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ جماعت اسلامی ہند اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی  ہے اور اس بحران کے فوری حل کی امید کرتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN