اردو
हिन्दी
اگست 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنگھ کی مسلم جماعتوں کے سرکردہ نمائندوں سے بند کمرے میں ملاقات کی انسائڈ اسٹوری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
753
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: آر ایس ایس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ مقتدر مسلم جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئ ،یہ ملاقات اس ڈائیلاگ کا حصہ تھی جس کا ڈول بعض سابق بیورو کریٹ اور دانشوروں نے ڈالا ہے۔ یہ میٹنگ دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی رہائش گاہ پر بند کمرہ میں ہوئ ۔اس میں جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری براے ملی امور ملک معتصم خاں ،جمعیتہ علمائے ہند کے سینئر لیڈر اور میڈیا سکریٹری نیازاحمد فاروقی،جمعیتہ علماے ہند (ارشدمدنی)کے پریس سیکرٹری مولانا فضل الرحمن قاسمی کے علاوہ اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر،درگاہ اجمیر کے ایک سجادہ نشیں وغیرہ قابل ذکر ہیں
شرکا کے مطابق میٹنگ میں ہیٹ اسپچ، فسادات، موب لنچنگ، بلڈوزر کلچراور کاشی متھرا مندر جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
14 جنوری کی مذکورہ میٹنگ میں آر ایس ایس کے سرکردہ لیڈر راشٹریہ مسلم منچ کے سرپرست اندریش کمار، سینئر پرچارک رام لال اور کرشنا گوپال نے سنگھ کی نمایندگی کی،جبکہ میٹنگ کا گراؤنڈ تیار کرنے والے نجیب جنگ، شہاب الدین یعقوب قریشی، صحافی اور سابق رکن پارلیمنٹ شاہد صدیقی، ہوٹل مالک سعید شیروانی بھی گفتگو میں موجود تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الدین شاہ کسی سبب نہیں پہنچ سکے۔
۔ واضح ہو قبل ازیں 13 جنوری کو مسلم مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور دانشوروں نے شاہد صدیقی کی رہائش گاہ پر تبادلہ خیال کیا تھا تاکہ آر ایس ایس کے وفد سے ملاقات سے قبل نکات تیار کیے جا سکیں اس ملاقات میں مولانا ارشد مدنی،مولانا محمود مدنی،انجینئیر محمد سلیم۔ ملک معتصم وغیرہ موجود تھے دریں اثناسنگھ کے وفد سے بات چیت کے بعد شاہد صدیقی نے کہا کہ ہماری ایک اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ جس میں مسلمانوں کو ایک طرف رکھ کر سماج کے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔
روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوے جمعیتہ کے نیاز فاروقی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے پوری مضبوطی کے ساتھ اپنا موقف رکھا ،یہ ڈائیلاگ ضروری ہیں تاکہ افہام وتفہیم کے ماحول میں ایک دوسرے کی بات اور شکایت سنی جاے تاکہ کسی حل پر پہنچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کاشی متھرا کا ذکر ضمنی طور پر آیا جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری ملک معتصم خان نے اس بات کی تائید کرتے ہوے مزید بتایاکہ نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ اور بھاگوت کا حالیہ انٹرویو آر ایس ایس لیڈروں کے سامنے اٹھایا گیا جس پر ان لیڈروں نے اتفاق کیا کہ ہیٹ اسپیچ سے بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کی بدنامی ہوئی ہے۔انٹرویو پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی تعبیر غلط ہوئ اوراسے ٹھیک سے سمجھا نہیں گیا،ان کے سامنے لااینڈآرڈر،جینوسایڈکی دھمکیوں ،بے جا گرفتاریوں جیسے ایشوز بھی پوری قوت سے اٹھاۓ گیے ۔
تین گھنٹے تک جاری میراتھن میٹنگ میں آر ایس ایس کے لیڈروں نے ان ایشوز پر اپنا موقف پیش کیا۔
اس سے پہلے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے گزشتہ سال 22 اگست کو پہلی بار پانچ مسلم دانشوروں سے ملاقات کی تھی۔عام خیال ہے کہ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے اور عوام کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھاجاۓ ،حالانکہ بہت زیادہ امیدنہیں باندھی جاسکتی ۔گیند کو سنگھ کے ہی کورٹ میں رکھا جائے اسی کے ساتھ الرٹ بھی رہنا ہوگا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN