رام پور:(نامہ نگار)
وزارت داخلہ کی ٹیم جمعرات کو ایس پی لیڈر اعظم خاں کی جوہر یونیورسٹی پہنچی۔ ٹیم نے یونیورسٹی کیمپس میں ، احمد نگر پہاڑی میں واقع دشمن املاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دشمن املاک پر ناجائز تجاوزات کو بھی خالی کرانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ محکمہ ریونیو سے دشمن کی جائیداد سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔
امر بجالانے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ وزارت داخلہ اب دشمن املاک اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے پاس مبینہ طور پر دشمن املاک کی 13.842 ہیکٹر جائیداد ہے۔ اس زمین پر یونیورسٹی کی دو عمارتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی لیڈر اعظم خاں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، جس میں وہ جیل چلے گئے تھے ۔ لیکن، حال ہی میں ان کی مشروط ضمانت منظور کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے ضلع انتظامیہ کو سات دن میں دشمن املاک قبضے میں لینے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد تحصیل انتظامیہ نے عمارتوں کو سیل کر کے زمین کا قبضہ حاصل کر لیا تھا۔









