اردو
हिन्दी
نومبر 10, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم پرسنل لا بورڈ میں اندرونی چپقلش اسے کمزور کردے گی

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
723
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کا اکلوتا ایسا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کی ساکھ و اعتبار کافی حد تک باقی ہے ۔گئے گزرے حالات میں اس کا دم غنیمت ہے ورنہ دور دور تک سناٹا ہے
سب جانتے ہیں کہ بورڈ ان دنوں وقف بل کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس میں اپنی تمام توانائی جھونک دی ہے پتہ نہیں اس کا نتیجہ کیا ہوگا وقف بل کے بارے میں   خیال پایا جاتا ہے کہ بی جے پی کی اتحادی پارٹیاں  بورڈ کو عین موقع پر دھوکہ دیں گی یہ ان کی پیشانی پر لکھا ہے ۔

بورڈ اس وقت اپنے وجود کی بھی لڑائی لڑ رہا ہے۔ بدقسمتی سے اندرونی سطح پر شدید کشمکش  زوروں پر ہے اور بورڈ کی قیادت کو عملا چیلنج کیا جارہا ہے ۔افسوس تو یہ ہے کہ بورڈ کے بعض معزز ممبران ہی اس میں شامل ہیں ۔حالیہ دنوں میں کئی واقعات ایسے ہوئے جو بورڈ کی صحت کے لئے یقینا اچھے نہیں ہیں اور نہ اس سے ملک وملت  کی خدمت ہورہی ہے ۔
مثال کے طور پرگزشتہ ماہ نئی دہلی میں  جمعیت کے صدر مولانا محمود مدنی کی کوشش سے امسلم جماعتوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں وقف بل کے حوالہ سے کچھ فیصلے کئے گئے اسی دوران ایک سینئیر فاؤنڈر ممبر نے سوال اٹھایا کہ بورڈ غیر فعال ہےاور وہ کوئی کام نہیں کررہا ہےاس لئے مسلم جماعتوں کو آگے بڑھ کر آنا چاہئے ان کے بار بار مداخلت  سے مولانا محمود مدنی اور مولانا ارشد مدنی نے ان کو ٹوکا اور کہا کہ یہ معاملہ بورڈ میں اٹھائیں۔اس میٹنگ میں بورڈ کے صدر اور جنرل سکریٹری اور ترجان نہیں تھے ۔

اس کے علاوہ وقف بل پر بورڈ ملک کے  کئی اہم شہروں میں بڑے جلسے بھی کررہا ہے کچھ ہوگئے ہیں کچھ ہونے والے ہیں ۔ایک جلسہ کل یعنی  چھ اپریل کو رانچی میں طے کیا گیا مگر اس سے قبل ہی بورڈ کی کلیدی ممبر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ کے سربراہ نے زور دیا کہ وہ تین اکتوبر کو امارت کے تحت جلسہ کررہے ہیں ۔اس سلسلہ میں صدر بورڈ کی ایما ہر  جنرل سکریٹری بورڈ مولانا فضل الرحیم مجددی نے مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کو خط لکھا اور ان سے مجوزہ اجلاس نہ کرنے کی درخواست کی مگر وہ نہیں مانے -یہی نہیں وہ آفیشیل لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ان کا اجلاس ارریا جھارکھنڈ میں ہوا اور چھ اکتوبر کو یعنی کل بورڈ اسی موضوع پر پہلے سے طے شدہ  پروگرام کے مطابق رانچی میں اجلاس ہوگا  ۔ کیا یہ رویہ ٹھیک ہے ۔جب باہم دست وگریباں ہوں تو غیروں کو چنگاری بھڑکانے کا موقع تو ملے گا ہی-یہ جگ ہنسائی والی بات ہے اور اس سے انتشار و بد اعتمادی کی فضا کو تقویت ملتی ۔مولانا رحمانی کے نزدیکی لوگوں کا کہنا ہے جس کی بورڈ کے کئی ممبران نے بھی تصدیق کی کہ دراصل امارت شرعیہ نے بورڈ کی قیادت سے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ امارت شرعیہ کے دائرہ کار والے علاقے بہار،بنگال۔جھارکھنڈ ۔اڑیسہ  کو اس کے لئے چھوڑ دے اور یہاں اپنے پیر نہ پھیلا ئے۔اسی موقف کے تحت وقف بل  پر ارریا میں اپنی “عظیم الشان تاریخی کانفرنس” منعقد کی  ۔مولانا رحمانی بورڈ کے اکلوتے ایسے ممبر ہیں جن کو ایک ہی دن میں ممبر بنایا گیا اور اسی دن مولانا خالد سیف اللہ نے سکریٹری بھی بنادیا ۔حالانکہ ان کا یہ عہدہ ان کے قد سے فروتر ہے ،بورڈ کے اندر ایسے بھی ممبر ہیں جو ان کو جنرل سکریٹری  دیکھنا چاہتے ہیں-
اور بھی باتیں ہیں جن کا ذکر پھر کبھی۔بورڈ جن کے لئے ہے اور جن کی قیادت کرتا ہے ان کو یہ معلوم ہونے کا حق ہے کہ بورڈ میں چل کیا رہا ہے یہ اپنا گھٹنا ننگا کرنے کی بات نہیں ہم بہت کچھ اسی نام پر کارپٹ کے اندر چھپا دیتے ہیں جو کسی طرح بھی صحیح نہیں ہے
سوال یہ ہے کہ کریڈٹ لینے اور خود کی نیک نامی کے لئے مسلم ماس کا استعمال  واستحصال  کتنا جائز ہے ۔کیا وقف بل جیسے  حساس  اور نازک معاملہ میں  بھی اطاعت،سماعت،قربانی،فراخ دلی،وسعت  قلبی ،جاں نثار ی کا جذبہ نہیں دکھایا جاسکتا ؟۔یہ سارے فرائض عوام کالانعام کے لئے ہی ہیں؟ ۔مسلمان بہت ہی نازک اور خطرناک دور سے گزر رہے ہیں ۔تحریکیں ماضی میں یرغمال بنتی رہی ہیں ۔سوائے این آرسی موومنٹ کے کیونکہ اس کی قیادت بے نام تھی ۔وہ آج بھی جیلوں میں سڑرہی ہے۔مقدمے بھگت رہی ہے ۔بورڈ کوئی اکائی نہیں نہ افرادی قوت ہے نہ پیسہ نہ تنظیم اسے سب جماعتیں مل کر چلا رہی ہیں ۔اگر ایسے ہی علاقے بانٹ لئے جائیں “رعایا” کو اپنی اپنی قلمرو میں رکھ لیا جائے تو پھر بورڈ کے وجود کی معنویت اور ضرورت کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Yogi Govt Vande Mataram Decision
خبریں

یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اب یوپی کے تمام تعلیمی اداروں میں وندے ماترم گانا لازمی ہوگا

10 نومبر
Jaish Terror Module Explosives Arrest
خبریں

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

10 نومبر
Israel Iran War New York Times Report
خبریں

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

10 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lalan Singh Bihar Controversial Statement

بہار:”جو ہمیں ووٹ نہ دے اسے گھر سے نکلنے مت دینا” مرکزی وزیر للن سنگھ کا بیان، کیس درج

نومبر 4, 2025
JIH APCR protest for CAA prisoners

JIH، APCR کا انتخابی شفافیت، اور CAA کے قیدیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

نومبر 2, 2025
Assam Love Jihad law arrest of parents. آسام میں لو جہاد قانون والدین گرفتاری

‘لو جہاد’ مخالف مجوزہ قانون میں مرد ملزم کے والدین بھی گرفتار ہوں گے: سی ایم آسام

اکتوبر 29, 2025
Supreme Court on religion conversion rights

بھارت میں کوئی بھی اپنی مرضی کے مطابق دھرم پریورتن کرسکتا ہے کیونکہ—سپریم کورٹ

اکتوبر 24, 2025
Yogi Govt Vande Mataram Decision

یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اب یوپی کے تمام تعلیمی اداروں میں وندے ماترم گانا لازمی ہوگا

Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

Israel Iran War New York Times Report

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Gaza Ceasefire US Israel

امریکہ نے غزہ سیز فائر ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کردیا

Yogi Govt Vande Mataram Decision

یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اب یوپی کے تمام تعلیمی اداروں میں وندے ماترم گانا لازمی ہوگا

نومبر 10, 2025
Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

نومبر 10, 2025
Israel Iran War New York Times Report

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نومبر 10, 2025
Gaza Ceasefire US Israel

امریکہ نے غزہ سیز فائر ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کردیا

نومبر 10, 2025

حالیہ خبریں

Yogi Govt Vande Mataram Decision

یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اب یوپی کے تمام تعلیمی اداروں میں وندے ماترم گانا لازمی ہوگا

نومبر 10, 2025
Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

نومبر 10, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN