واٹس ایپ پر اسپام کالز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نامعلوم نمبر سے کال کر کے جعلساز بڑی آسانی سے عوام کے ساتھ فراڈ کو انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو پلیٹ فارم پر اسپام کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ ایک پرائیویسی فیچر ہے اور اسے ‘Silence Unknown Callers’ کا نام دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ان کی آنے والی کالز پر زیادہ کنٹرول دینا ہے اور اس سے اسپام، اسکیم اور نامعلوم کال کرنے والوں کے خلاف بہتر تحفظ میں مدد ملے گی۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ فیچر کچھ عرصے سے بیٹا ٹیسٹنگ پر تھا اور اب اس کا مستحکم ورژن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ پرائیویسی سیٹنگ میں جا کر اس فیچر کو آن کرتے ہیں تو جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے کال آئے گی تو وہ خود بخود سائلنٹ ہو جائے گا۔







