تہران:ایران نے ہفتے کے روز ایک ممتاز اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک خاتون کی موت کے بعد شروع ہونے والی تین ماہ پرانی احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ ترانہ علی دوستی (Taraneh Alidoosti) کو عدالتی اتھارٹی کے حکم سے گرفتار کیا گیا کیونکہ انھوں نے احتجاج کے بارے میں اپنے کچھ دعووں کے لیے دستاویزات فراہم نہیں کیں۔
رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ کچھ شخصیات اور متعدد مشہور شخصیات بشمول علی دوستی سے حالیہ واقعات کے بارے میں کچھ بے بنیاد تبصروں اور سڑکوں پر فسادات کی حمایت میں اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کے بعد پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کیا گیا
علی دوستی 2016 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "دی سیلز مین میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی سب سے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ 8 دسمبر کو کی ہے، اسی دن 23 سالہ محسن شیکاری مظاہروں پر حکام کی طرف سے پھانسی پانے والے پہلے شخص بن گئے۔ اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ آپ کی خاموشی کا مطلب ظلم اور جابر کی حمایت ہے








