اردو
हिन्दी
اپریل 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کی دھمکی پر ایران کا جواب: حملہ کیا تو تمہارا انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
271
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایران کے چیف آف سٹاف نے بدھ کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کی سرزمین پر حملہ ہوا تو اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران نے گذشتہ روز اپنے دشمن پر 200 کے قریب میزائل داغے جس کے لیے اسرائیل نے یہ عزم کیا کہ تہران کو "اس کی قیمت ادا” کرنا ہو گی۔ اس پیش رفت کے بعد ایرانی افواج کے سربراہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا، میزائلوں کی بوچھاڑ "بڑی شدت کے ساتھ دہرائی جائے گی اور یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔”
ایرانی میڈیا نے میزائل داغنے کی آن لائن فوٹیج نشر کی جس کے بارے میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ انہوں نے تل ابیب اور اس کے ارد گرد "تین فوجی مراکز” کو نشانہ بنایا۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ "90 فیصد” میزائلوں نے منگل کی رات "اپنے اہداف کو نشانہ بنایا”۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے اس کی سرزمین پر تقریباً 180 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو روک لیا گیا۔ایران نے جون 2023 میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی تھی جو آواز کی نسبت 15 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اُس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا، یہ ہتھیار ایران کی "قوتِ مدافعت” میں اضافہ کرے گا اور "خطے کے ممالک کے لیے امن و استحکام لائے گا۔”
روایتی بیلسٹک میزائلوں کے برعکس آواز کی رفتار سے تیز میزائل فضا میں کم سطح کے مدار پر پرواز کرتے ہیں جس سے وہ اپنے اہداف تک زیادہ تیزی سے پہنچ سکتے ہیں اور جدید فضائی دفاع کے ذریعے انہیں روکنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے میزائل حملہ کر کے ایک "بڑی غلطی” کی ہےامریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس حملے کے مشترکہ ردِ عمل پر بات کر رہا ہے جس کے بعد ایران کے چیف آف سٹاف نے خبردار کیا کہ اگر اس کی سرزمین پر حملہ کیا گیا تو تہران اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Kejriwal Video Order News
خبریں

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

15 اپریل
RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN