اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اسرائیلی فوج غزہ میں بچھائے حماس کے جال میں پھنس گئی ہے؟؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
200
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک کلومیٹر تک اندر گھسنے کے ساتھ گذشتہ چند دنوں کے دوران غزہ شہر کو کئی اطراف سے گھیرے میں لے کر پٹی کے شمال کو جنوب سے الگ کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے امریکی سی این این نیٹ ورک کو بتایا کہ انھوں نے گنجان آباد شمالی غزہ کو چمٹے سے پکڑ لیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوجی حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ شمال اور جنوب میں سینکڑوں میٹر تک لڑ رہے ہیں۔
لیکن اسرائیلی فورسز کو مسلسل زیر زمین سرنگوں سے گھات لگانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’سی این این‘ کے مطابق غزہ میں زمینی لڑائی میں اب تک 29 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں "غزہ کے اندر شدید لڑائی” کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کی افواج براہ راست تصادم اور سڑکوں پر ہونے والی جنگ کے دوران آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں”۔
"مکڑی کا جالا”
تاہم بہت سے سکیورٹی ذرائع نے زور دے کرکہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی افواج کے لیے تفریح کا موقع ثابت نہیں ہوگی۔ حماس کی طرف سے برسوں کے دوران تعمیر کردہ سیکڑوں کلو میٹرطویل سرنگوں کے نیٹ ورک کی موجودگی اسرائیلی فوج کے لیے اصل چیلنج ہے کیونکہ ان میں سے بعض سرنگیں 80 میٹر گہرائی تک پہنچ جاتی ہیں۔ حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی قیدی یوچیوڈ لیفشیز نے کہا تھا کہ یہ سرنگیں "مکڑی کے جالے” ہیں۔
رائیٹرز کے مطابق ایک سکیورٹی ماہر نے انہیں "ویت کاننگ کی سرنگوں سے دس گنا بڑی” یا نیشنل فرنٹ فار دی لبریشن آف ساؤتھ ویتنام کی سرنگوں کی طرح خطرناک قرار دیا‘‘۔
مغرب اور مشرق وسطیٰ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے پاس مختلف قسم کی سرنگیں ہیں جو ساحلی غزہ کی پٹی کے نیچے پھیلی ہوئی ہیں۔ 360 مربع کلومیٹر غزہ کی سرحدوں کے نیچے سرنگیں حملے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے لیے سرنگیں بھی شامل ہیں۔
ایک مشکل چیلنج
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز کو ایک بے مثال چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ انہیں زیر زمین یر غمالیوں کو مارنے سے گریز کی کوشش کرتے ہوئے حماس کے ساتھ لڑائی میں حصہ لینا پڑے گا۔
اگرچہ اسرائیل نے سرنگوں کا پتہ لگانے کے ذرائع پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے۔ ان میں سینسرز سے لیس زیر زمین رکاوٹ بھی شامل ہے جسے اس نے "آئرن وال” کا نام دیا ہے، لیکن حماس کے بارے میں اب بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس سرنگوں کا ایک مربوط نظام ہے جو اسے باہر کی دنیا سے رابطے میں مدد فراہم کرتا ہے‘‘۔
حماس کے ایک سینیر رہ نما یحییٰ سنوار جنہیں اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے قتل کی دھمکی دی ہے نے کہا تھا میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ہمارے پاس غزہ میں جو سرنگیں ہیں جن کی لمبائی 500 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ السنوار جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی دراندازی سے قبل سرنگوں میں پناہ لی تھی، کے دعووں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
لیکن اندازہ لگایا گیا ہے کہ سینکڑوں کلومیٹرتک پھیلی ہوئی سرنگوں کو بہت سے سکیورٹی تجزیہ کاروں نے بڑے پیمانے پر درست قرار دیا ہے حالانکہ محصور ساحلی پٹی کی لمبائی 40 کلومیٹر سے زیادہ نہیں
زیر زمین حرکت
دوسری طرف حماس کا خیال ہے کہ اسرائیل کی فوجی دفاعی اور عسکری برتری کے باوجود یہ سرنگیں دشمن فوج کو سرنگوں میں جانے اور وہاں پر انہیں گھیر کر نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہیں۔کیونکہ ان سرنگوں کے اندر راستوں اور مقامات کا علم صرف حماس کے جنگجوؤں کو ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شدید اسرائیلی فضائی حملوں میں سرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک سابق کمانڈر امیر عویوی نے کہا کہ "کئی دنوں کے ہمارے شدید حملے کے باوجود حماس کی قیادت بڑی حد تک مربوط ہے اور کمانڈ اور کنٹرول کی ہدایت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ جوابی حملے کرنے کی کوشش کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے”۔بعض ذرائع نے سرنگوں کی گہرائی 80 میٹر تک بتائی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN