اردو
हिन्दी
اگست 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جناح کی مسلم لیگ اور بی جے پی میں کوئی تعلق ہے؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
102
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پوری طرح سیکولر جماعت ہے۔ ان کے اس بیان پر بھارت میں سیاسی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔
بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کے کچھ لوگ اس شخص کی حمایت کر رہے ہیں، جو مسلم لیگ کو سیکولر سمجھتا ہے۔ سابق وزیر قانون رجیجو نے سوال کیا کہ محمد علی جناح کی مسلم لیگ جو مذہبی خطوط پر قائم کی گئی تھی اور جو انڈیا کی تقسیم کے لیے ذمہ دار ہے وہ سیکولر کیسے ہوسکتی ہے
راہل نے کہا کیا تھا؟راہل گاندھی، جنہیں عدالت کے ایک فیصلے کے بعد پارلیمان کی رکنیت سے محروم کر دیا گیا ہے، ان دنوں امریکہ کے دس روزہ دورے پر ہیں۔ وہ مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں تقریریں کر رہے ہیں اور میڈیا اور عام لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ جس میں وہ بالعموم مودی حکومت اور بھارت کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے با ت چیت کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا، "مسلم لیگ مکمل طور پر ایک سیکولر جماعت ہے۔ مسلم لیگ کے بارے میں غیر سیکولر جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ میرے خیال میں جس شخص نے یہ سوال پوچھا ہے اس نے مسلم لیگ سے متعلق مطالعہ نہیں کیا ہے۔”
دراصل کیرالہ میں انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کانگریس کی قیادت والی یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ حکومت کی اتحادی ہے۔ وہ بھارت کے الیکشن کمیشن سے تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے۔ راہول گاندھی پارلیمان سے نااہل قراردیے جانے سے قبل کیرالہ کے وائناڈ حلقے کی نمائندگی کرتے تھے۔
بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج امیت مالویہ نے راہل گاندھی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے مسلم لیگ کو سیکولر جماعت کہنا راہل گاندھی کی مجبوری ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا، "جناح کی مسلم لیگ انڈیا کو مذہبی خطوط پرتقسیم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ راہول گاندھی اسے سیکولر جماعت کہہ رہے ہیں۔ یہ لاعلمی انتہائی خطرناک ہے۔”
کانگریس پارٹی کا جواب :کانگریس نے جناح کی مسلم لیگ کا کیرالہ کی مسلم لیگ سے موازنہ کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔ کانگریس کے میڈیا اور کمیونیکیشن شعبے کے سربراہ پون کھیڑا نے ایک ٹویٹ کرکے کہا، "ان پڑھ ہو بھائی؟ کیرل کی مسلم لیگ اور جناح کی مسلم لیگ میں فرق نہیں معلوم؟ جناح والی مسلم لیگ وہ تھی، جس کے ساتھ تمہارے آباؤ اجداد نے اتحاد کیا تھا۔ دوسری والی، مسلم لیگ وہ ہے، جس کے ساتھ بی جے پی نے اتحاد کیا تھا۔”
کیا بی جے پی اور مسلم لیگ میں واقعی رشتہ رہا ہے؟
ہندوتوا کی علمبردار آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر ناگپور میں سن 2012 کے ناگپور میونسپل کارپوریشن کے انتحابات میں 62 سیٹیں جیت کر بی جے پی واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ تاہم 145رکنی کارپوریشن میں سادہ اکثریت کے لیے بی جے پی کو کم از کم 76 اراکین کی حمایت کی ضرورت تھی۔ اس وقت بی جے پی نے دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد اراکین کے علاوہ انڈین یونین مسلم لیگ کے دو اراکین کی بھی حمایت حاصل کی تھی۔
ہندوقوم پرست نظریات کی حامی ہندو مہاسبھا نے آزادی سے قبل صوبائی حکومتوں میں مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ کنگس کالج لندن میں سیاسیات کے پروفیسر شارق لالی والا نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ہندوتوا کے نظریہ ساز اور ہندو مہاسبھا کے اہم رہنما شیاما پرساد مکھرجی نے بنگال میں 1941ء میں فضل الحق حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی شیاما پرساد مکھرجی کے سماجی انصاف کے ماڈل کو نافذ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
شارق لالی والا کے مطابق سندھ اور شمال مغربی صوبہ سرحد میں بھی ہندو مہاسبھا مسلم لیگ کے ساتھ اتحادی حکومتوں میں شامل تھی اور 3 مارچ 1943ء کو سندھ قانون ساز اسمبلی میں جب "انڈیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک” کی قرارداد منظور کی گئی اس وقت بھی ہندو مہاسبھا کے رہنما حکومت میں شامل تھے۔ گوکہ انہوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی لیکن حکومت میں برقرار رہے۔
(نوٹ :یہ مضمون ایک نظریہ کے طور ڈی ڈبلیو سے لیا گیا ،اس میں پیش کردہ خیالات اس کے ذاتی ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN