اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل نے امریکہ کو بھی ٹھینگا دکھایا،بائیڈن،یاہو سے ناراض، 20 دن سے بات نہیں ہوئی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ کی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت کے مشورے اور درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے مایوس ہو رہے ہیں، جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اسرائیلی کابینہ میں غزہ جنگ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور کابینہ کے وزراء نے جنگ روکنے کیلئے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، 100؍ دن قبل، اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے امریکی صدر نے اسرائیل کو اپنی مکمل اور بھرپور حمایت فراہم کی، عسکری اور سفارتی سطح پر مدد کی۔ اگرچہ عوامی سطح پر یہ حمایت اور مدد اب بھی جاری ہے لیکن پس پردہ صورتحال دیکھیں تو ایسے اشارے مل رہے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ صورتحال سے واقف ایک امریکی عہدیدار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صورتحال خراب ہے اور ہم پھنس چکے ہیں، صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیں تو ہر موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام نتن یاہو کی حکومت میں شامل اتحادیوں سے رابطہ کرکے ان سے صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کیلئے التجا کر رہے ہیں لیکن ہر مرتبہ انہیں منہ پر تھپڑ پڑ رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بائیڈن نے 23 دسمبر کو ایک تلخ ماحول میں ہونے والی فون کال کے بعد گزشتہ 20 روز سے نتن یاہو سے کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ فون کال ختم ہو رہی تھی اس وقت بائیڈن کے آخری الفاظ یہ تھے: ’’اب بات چیت ختم ہے۔‘‘ جنگ شروع ہونے سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ہر دو دن بعد بات چیت ہوا کرتی تھی۔ فون رکھنے سے قبل، نتن یاہو نے بائیڈن کی یہ درخواست مسترد کر دی کہ فلسطینیوں کے ٹیکس محصولات جاری کیے جائیں جو اسرائیل نے روک رکھے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان بات چیت کم ہونے کے معاملے کو زیادہ توجہ کا مرکز بننے نہیں دیا اور صحافیوں کی جانب سے سوال پوچھنے پر ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے کوئی خاص اشارہ یا تاثر نہیں ملتا۔ تاہم، کشیدگی اور پریشانی کے آثار ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت مایوس کن ہے۔دوسری جانب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اسرائیلی کابینہ میں اس جنگ کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع یوو گیلنٹ پر وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ جھگڑے کے بعد کابینہ کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ حماس کے خلاف جنگ کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع تل ابیب میں کریا فوجی اڈے پر (وار روُم کابینہ) پہنچے تو انہیں وزیر اعظم آفس کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان کے چیف آف اسٹاف شاچر کاتز کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ معاونین کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن اس صورتحال کے باوجود جب نتن یاہو خود پہنچے تو ان کے ساتھ ان کے پانچ معاونین ساتھ تھے۔ وزیر دفاع کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل گے مارکیزانو کو شرکت کی اجازت دی گئی لیکن لیکن وزیر دفاع نے صورتحال قبول کرنے سے انکار کر دیا اور نتن یاہو اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر زاچی ہانیگبی کو غصے سے کہا کہ میرے کام میں مداخلت بند کرو، اس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ اس کے علاوہ 13؍ جنوری کو اسرائیلی کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد، دو وزراء نے تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک اسرائیلی وزیر بینی گانتز کی تصویر آن لائن نظر آئی جس میں گانتز کا کہنا تھا کہ اس سب کی ذمہ داری ہم پر ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسرائیل میں امریکی سفیر جیک لیو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی شرکت کی تھی جبکہ دیگر شرکاء میں حماس کی حراست میں موجود اسرائیلی (مغوی) افراد کے اہل خانہ شامل تھے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN