اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل حماس لیڈر ہنیہ کی موت کا مکمل ذمہ دار ہے: او آئی سی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بدھ کے روز اعلیٰ مسلم سفارت کاروں نے کہا کہ اسرائیل ایران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے "گھناؤنے” قتل کا "مکمل طور پر ذمہ دار” ہے اور خبردار کیا کہ اس سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔
یہ اعلامیہ سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایک غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر سامنے آیا ہے جس کے انعقاد کی درخواست ایران نے بھی کی تھی جو ہنیہ پر حملے کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کر کے مشرق وسطیٰ کو ،پریشان کن صورت حال میں مبتلا کر چکا ہے۔
اسرائیل نے ہنیہ کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جو قطر میں مقیم تھے اور غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت میں ایک اہم کردار ادا کرتے تھے۔
بلاک نے سعودی ساحلی شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں وزرائے خارجہ کے جمع ہونے کے بعد، ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ "اس گھناؤنے حملے کا مکمل طور پر ذمہ دار، غیر قانونی قابض طاقت، اسرائیل کو ٹھہراتا ہے”، جسے اس نے ایران کے اقتدار اعلیٰ کی "سنگین خلاف ورزی” قرار دیا۔
سعودی حکومت کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ جنہوں نے بدھ تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، اسے ایسے ہی الفاظ میں بیان کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران، او آئی سی کی موجودہ چیئر گیمبیا کے وزیر خارجہ مامداؤ تنگارا نے کہا کہ ہنیہ کی موت سے مشرق وسطیٰ میں جاری خونریزی میں مزید شدت اور پھیلاؤ کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔
تنگارا نے کہا، ” اس گھناؤنی کارروائی سے صرف موجودہ کشیدگیوں میں اضافہ ہی ہوا ہے جو ممکنہ طور پر ایک وسیع تر تنازع کا باعث بن سکتی ہیں جس کی لپیٹ میں پورا خطہ آ سکتا ہے۔”
انہوں نے فلسطینی لوگوں کے لیے انصاف اور انسانی حقوق کی ہنگامی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہنئیہ کی ہلاکت سے فلسطینی نصب العین ختم نہیں ہو جائے گا بلکہ یہ مزید پھیلے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ان اصولوں کے احترام کے گہرے مضمرات ہوتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی سے اتنے ہی اہم نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت بین الاقوامی امن کے قیام کے بنیادی اصول ہیں۔
ان اصولوں کا احترام کرنے کے گہرے مضمرات ہیں اور ان کی خلاف ورزی یکساں طور پر اہم نتائج کی حامل ہے۔”
کشیدگی بڑھنے کے خدشات
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تہران کے موقف کا اعادہ کیا کہ اسے جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ،” اس وقت، اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور خلاف ورزیوں کے خلاف (اقوام متحدہ) کی سلامتی کونسل کی طرف سے کوئی مناسب اقدام نہ ہونے کی صورت میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس جارحیت کے خلاف جائز دفاع کے اپنے بنیادی حق کو استعمال کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ "
بدھ کا اجلاس ایسا پہلا نہیں ہے کہ جب بلاک نے غزہ جنگ کا جائزہ لیا ہے۔
غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت میں باقاعدہ بیانات جاری کرنے کے علاوہ، او آئی سی کے رہنما نومبر میں عرب لیگ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوئے، جس میں غزہ میں اسرائیلی افواج کے "وحشیانہ” اقدامات کی مذمت کی گئی۔سعودی سیاسی تجزیہ کار محمد بن صالح الحربی نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کے او آئی سی کے اجلاس کے لیے، "ہم مذمت اور مذمت سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتے۔”

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN