اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل۔حماس ڈیل کا عالمی سطح پر خیرمقدم

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
36
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل اور حماس کے مابین ڈیل پر جن عالمی رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا، ان میں سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اس اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مصر اور قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششوں پر ان دونوں ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بدھ کی صبح اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ ان کی کابینہ نے حماس کے ساتھ چار روزہ سیزفائر کی منظوری دے دی ہے۔
اس ڈیل کو ممکن بنانے کی خاطر قطر کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی اس بارے میں مصری ثالثی کوششیں بھی قابل ستائش قرار دی جا رہی ہیں۔
امریکہ، یورپی یونین کے رکن ممالک اور متعدد عرب اور مغربی ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی ڈیل خطے میں کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گی۔قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی اسرائیل واپسی کی یہ ڈیل غزہ پٹی میں قیام امن کا باعث بنے گی۔سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ پر انہوں نے اس ڈیل کو ممکن بنانے میں امریکی اور مصری کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس خونریزی، موجودہ جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بھی اسرائیل اور حماس کے مابین یرغمالیوں کی واپسی کی اس ڈیل کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے بھی اسرائیل اور حماس کے مابین اس ڈیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ تہ دل سے اس معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہیں۔
انہوں نے اس ڈیل کو ممکن بنانے والے فریقوں کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اس اتفاق رائے کو حتمی شکل دینا آسان ہر گز نہ تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس ڈیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے جن پچاس افراد کو رہا کیا جا رہا ہے، ان میں امریکی شہری بھی شامل ہی
جو بائیڈن نے ایکس پر لکھا کہ یہ ان کے لیے باعث خوشی ہے کہ کم ازکم کچھ یرغمالی جلد ہی اپنے پیاروں کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ اس ڈیل پر عمل درآمد کے بعد یہ یرغمالی واپس آ جائیں گے۔
ترک وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ نیز توقع ظاہر کی کہ اس معاہدے پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ ترک وزارت خارجہ نے بھی امید لگائی ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ میں کیا جانے والا ‘یہ وقفہ موجودہ جنگ کے مستقل خاتمے کا پیش خیمہ بھی بنے گا۔ یہ بھی امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ پائیدار امن کی راہ بنے گا جس پر چل کر دو ریاستی حل کی منزل ملے گی
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کہا ‘یہ ایک انتہائی قدم ہے ان خاندانوں کے لیے جن کے افراد خانہ مغوی تھے
چین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ سات اکتوبر سے پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ‘۔’ہم اس عارضی جنگ بندی معاہدے پر متعلقہ فریقوں کے راضی ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ "مصر اور امریکہ کی حمایت سے قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”
"یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔”

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN