اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل حماس جنگ: کیا ایران اور سعودی عرب قریب آ رہے ہیں؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
21
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : کشور مصطفی

حال ہی میں سعودی اور ایرانی اعلیٰ دفاعی اہلکاروں کی بذریعہ ٹیلی فون ایک انتہائی غیر عمومی گفتگو ہوئی۔ دوطرفہ دفاعی معاملات کے بارے میں مذاکرت ہوئے اور  عسکری تعاون پر زور دیا گیا۔ اُدھر ایران کی ایک نیم سرکاری ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے دونوں حریف ممالک کے مابین ہونے والی اس بات چیت کی تفصیلات بتائے بغیر رپورٹ کیا کہ سعودی  وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری کو بتایا کہ وہ ”دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعاون کی سطح میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘
ایران اور سعودی عرب دیرینہ حریف ممالک ہیں۔ عشروں سے ان دونوں مسلم ریاستوں کے مابین تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ عالمی اور علاقائی سطح پر دونوں کی سیاست ہمیشہ مختلف سمت میں رہی ہے۔ اسلامی دنیا اور خاص طور پر عرب اور خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ اور مسابقت کی جنگ تہران اور ریاض حکومتوں کے درمیان رسہ کشی کا سبب رہی ہے۔
‘گراؤنڈ بریکنگ‘ معاہدہ
واشنگٹن میں قائم ایک مشہور تھنک ٹینک ”مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ‘‘ کی طرف سے کچھ عرصے قبل ایک جامع تجزیہ شائع ہوا۔ اس میں ماہرین اور تجزیہ  نگاروں نے مارچ 2023 ء میں ایران اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کو ”گراؤنڈ بریکنگ‘‘ قرار دیا جو تہران اور ریاض  کے دوطرفہ تعلقات کو ”معمول پر لانے‘‘ کے لیے عمل میں لایا گیا۔ تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کے سیاسی منظر نامے کو نئی شکل دینے کا سبب قرار دیا۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان ” ڈی سکیوریٹائزیشن‘‘ اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔ اس سے اطراف میں مثبت احساسات و جذبات پیدا ہوئے اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے نت نئی سوچ نےجنم لیا۔ 
معاہدے کی پائیداری پر سوال
  ماہرین اور تجزیہ کاروں کا  کہنا ہے کہ ایران اور سعودیعرب کے مابین سکیورٹی کے بہت سے اہم مسائل ہنوز حل طلب ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے کی طویل مدتی پائیداری پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہ کیا دونوں فریقوں کی سکیورٹی پالیسیوں میں مسلسل چیلنجز کے پیش نظر صرف غیر سکیورٹی تعاون ہی معمول پر آنے کی پائیداری کو یقینی بنا سکتا ہے۔ سکیورٹی تناؤ کو کم کرنے کے لیے کون سے اقدامات اور طریقہ کار متعارف کرائے جائیں؟
اسرائیل اور حماس جنگ کے اثرات
اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے مابین رابطوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گیارہ نومبر کو ریاض میں عرب لیگ کی ایک ایمرجنسی میٹنگ کے دوران ہونے والی ملاقات کو بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ گرچہ یہ ملاقات فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کے لیے منعقدہ عرب لیگ سمٹ کے سلسلے میں ہوئی تھی۔
ایران کی اقتصادی صورتحال کا عمل دخل
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ عشروں سے اقتصادی پابندیوں اور ہچکولے کھاتی تیل کی تجارتی منڈی نے ایران کوغربت میں دھکیل دیا ہے۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 10 ملین ایرانی شہری اقتصادی پابندیوں، ناقص اقتصادی نظام اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے غربت کے دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ یہ جائزہ معروف نیوز ایجنسی بلومبرگ نے شائع کیا۔ آن لائن شائع ہونے والی یہ رپورٹ 1979 ء کے اسلامی انقلاب کے بعد 85 ملین آبادی والے ملک ایران میں غربت سے متعلق  اس ادارے کا پہلا سرکاری جائزہ ہے۔ اس میں ایک ایسی معیشت کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں 2020ء  تک کی دہائی میں عدم مساوات اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ کے تجزیے کے مطابق ایران کے ان حالات میں امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی معاشی بدحالی میں اضافے کی  وجوہات میں وہاں خواتین پر لگی پابندیوں اور کووڈ انیس وبائی امراض دونوں کا بھی اہم کردار ہے۔
ایران سعودی عرب تعلقات کا انحصار
ریاض اور تہران کے مابین سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بحالی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ ایسے میں دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کو ایک نازک اور محدود پیرائے میں دیکھا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے اور بین الاقوامی امور پر کام کرنے والے متعدد تھنک ٹینکس سے وابستہ  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں کے پاس ”سکیورٹی خدشات‘‘ کو کم کرنے کے لیے بہت محدود امکانات موجود ہیں اور یہی خدشات دراصل ہمیشہ سے ان دونوں کے مابین کشیدگی کی اصل وجہ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی جب فریقین کسی پائیدار، طویل مدتی اور ایسے جامع میکنیزم  تک نہیں پہنچ سکتے جو ان کے دیرینہ سکیورٹی خدشات کو دور کر سکیں، طویل مدتی اور پائیدار معاہدہ طے نہیں ہو سکتا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN