اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل: نیفتالی بینیٹ حکومت اکثریت سے محروم، نئے انتخابات کا امکان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اسرائیل: نیفتالی بینیٹ حکومت اکثریت سے محروم، نئے انتخابات کا امکان
172
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب :(ایجنسی)

ایک غیر معروف رکن پارلیمان ایدت سلمن نے یہودی تہوار’پاس اوور‘ کے حوالے سے اسپتالوں کے ضابطوں پر تنازعے کے بعد مخلوط حکومت سے بدھ کے روز استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد نیفتالی بینیٹ کی حکومت پارلیمان میں اکثریت سے محروم ہو گئی۔

ایدت سلمن کے استعفیٰ نے ملک میں نئے پارلیمانی انتخابات کے امکانات بھی پیدا کردیے ہیں حالانکہ وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کو عہدہ سنبھالے ابھی ایک سال بھی پورا نہیں ہوا۔ اس نئی پیش رفت کے باوجود گوکہ ان کی حکومت فی الحال اقتدار سے محروم نہیں ہوئی ہے لیکن 120 رکنی پارلیمان میں حکومت کے لیے کام کرنا کافی مشکل ہوجائے گا۔

ایدت سلمن کا تعلق بینیٹ کی مذہبی قوم پرست جماعت یمینا سے ہے۔ انہوں نے لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں خمیری روٹیوں اور دیگر خوردنی اشیاء لانے کی اجازت دیے جانے کی مخالفت کی تھی کیونکہ پاس اوور تہوار کے دوران مذہبی روایت کے مطابق یہ مصنوعات ممنوع ہیں۔ بعض انتہائی مذہبی یہودی ایسے کھانوں کی ہسپتال میں موجودگی تک کو مذہبی روایات کے خلاف سمجھتے ہیں۔ پاس اوور کا تہوار مصر کی غلامی سے یہودیوں کے نجات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

نیفتالی بینیٹ آٹھ سیاسی جماعتوں کی حمایت سے حکومت چلارہے ہیں۔ ان میں اسلام پسندوں سے لے کر سخت گیر قوم پرست اور آزاد خیال جماعتیں شامل ہیں جو صرف سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مخالفت میں متحد ہوئی تھیں۔ 120رکنی اسرائیلی پارلیمان میں اس وقت بینیٹ کو 60 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

اس وقت اسرائیلی پارلیمان میں چھٹیاں چل رہی ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں خاطرخواہ حمایت موجود ہے اور تقریباً تین برس کے دوران ملک میں پانچویں مرتبہ عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ سلمن کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے یہودی کرداراور اسرائیلی عوام کو نقصان پہنچانے کی حمایت نہیں کرسکتیں اور وہ دائیں بازو کی حکومت قائم کرنے کے لیے کام کریں گی۔

עידית – קיבלת את ההחלטה הנכונה. ברוכה השבה הביתה לימין האמיתי, למחנה הלאומי. כולנו מצדיעים לך! 🇮🇱❤️ pic.twitter.com/R5q2cjYLhJ

— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) April 6, 2022

سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کے بعض اقدامات اور ان کے خلاف عائد بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے اسرائیل میں پیدا سیاسی بحران کے سبب گزشتہ دو برسوں کے دوران چار مرتبہ انتخابات کرانے پڑے۔ یہ تعطل جون میں اس وقت ختم ہوا جب نیفتالی بینٹ نے مختلف نظریات کی حامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے نیتن یاہو کی 12سالہ حکومت کو برطرف کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اسرائیلی تھنک ٹینک اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کے صدر یوہانن پلیزنر کا کہنا ہے کہ سلمن کے استعفی سے حالانکہ حکومت نہیں گرے گی لیکن اس سے ملک میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ نیتن یاہو، جو فی الحال اپوزیشن لیڈر ہیں، نے سلمن کو مبارک باد دیتے ہوئے ‘قوم پرست کیمپ میں ان کی واپسی کاخیر مقدم کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN