اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل ساتویں روز بھی محاذ آرائی جاری ہے۔ زبردست دھماکوں نے شمالی اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 480 سے زیادہ ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح ایران کی طرف سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل کے نیگیو میں واقع بیر شیبہ میں املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ راکٹ رہائشی کمپلیکس کے قریب گرا جس سے کئی کاروں کو آگ لگ گئی اور قریبی گھروں کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی ایمبولینس اتھارٹی کے مطابق جنوبی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں سنائی دینے کے بعد اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیںاسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق بیر شیبہ میں ایرانی میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ میزائل متعدد رہائشی عمارتوں کے قریب گرا جس سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق یہ میزائل جس جگہ گرا وہاں ٹیکنالوجی پارک بھی تھا جہاں امریکی ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ کا دفتر بھی موجود تھا۔