اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا، آپریشن طویل وقت لے گا، شمال میں ہماری فوج بالکل تیار ہے۔
اس نے مزید کہا کہ غزہ کے شہریوں کو چلےجانا چاہیے اور جب تک ہم نہ کہیں واپس نہ آئیں، غزہ کے لوگوں کو جنوب کی طرف جانے کا کہا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ سے نکلنے کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری جاری ہے، شمالی غزہ سے جنوبی غزہ جانے والے 250 فلسطینی راستے میں بمباری سے شہید ہوگئے۔








