اردو
हिन्दी
جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لبنان پر اسرائیلی حملہ:زبانی جمع خرچ کا وقت نکل گیا

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
120
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف ایک سال سے جاری بدترین جارحیت کا دائرہ پڑوسی ملک لبنان تک بڑھادیا ہےاور بین الاقوامی مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی توسیع پسندی سے جنم لینے والی کشیدگی تباہ کن عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔کیونکہ امریکہ،برطانیہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک مسلسل اسرائیل کو جدیدترین مہلک اسلحہ اور دوسرا فوجی سازوسامان فراہم کررہے ہیںجو اس کے فاشسٹ عزائم کو تقویت دے رہا ہے۔پیر کو اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے شہری علاقوں پر فلسطینیوں کی حمایتی تنظیم حزب اللہ کی سینئر قیادت کو نشانہ بنانے کے بہانے وحشیانہ بمباری کی جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35بچوں اور 58خواتین سمیت 492افراد شہید اور 1700سے زیادہ زخمی ہوگئے۔اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں ہرطرف آگ،دھواں،تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ اور گردوغبار پھیل گیا،متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کو جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف انخلا کرنا پڑا۔بمباری مشرقی لبنان کی وادی بقا کے علاوہ شامی سرحد کے قریب شمالی علاقوں میں کی گئی جو حزب اللہ کے مراکز سمجھے جاتے ہیں۔ جس طرح عسکریت پسندوں  پر حملوں سے حماس کا نقصان تو کم ہوا لیکن 42ہزار سے زیادہ شہری شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوگئے،اسی طرح یہاں بھی حزب اللہ کے رضاکاروں کی بجائے بے گناہ شہریوں کا جانی اور مالی نقصان زیادہ ہوا۔اسرائیل کے وزیردفاع نےنہایت ڈھٹائی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پرحملے جاری رہیں گے۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل نے جو نیا محاذ جنگ کھولا ہے ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں سمیت پوری عالمی برادری میں تشویش پھیل گئی ہے تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔عرب ممالک نے حسب معمول اسرائیلی جارحیت کے پھیلاؤ کی زبانی مذمت کی ہے جبکہ ایران نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔مصر نے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے جبکہ ترکیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے پورے مشرق وسطیٰ میں افراتفری پھیلے گی۔عراق نے معاملے پر عرب ملکوں کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جو غزہ کی جنگ روکنے کا شروع ہی سے مطالبہ کررہے ہیں،جس میں عالمی ادارے کے امدادی کارکن بھی اسرائیلی بمباری سے مارے گئےلیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔حزب اللہ نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے  کمانڈر علی قراقی شہید ہوگئے ہیں ۔حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی قراقی سمیت اس کے تمام کمانڈر اور سینئر قائدین محفوظ ہیں۔لبنانی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے کے دوران نیٹ ورک پر 60ہزار سے زائد کالیں موصول ہوئیں جن میں سرکاری دفاتراور شہری علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں ۔یہ اسی قسم کی کالز تھیں جو چند روز قبل بھی کی گئیں۔جن کے نتیجے میں موبائل ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے،درجنوں شہری شہید ہوگئے اور وسیع علاقے میں تباہی پھیل گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس قسم کی کالز وصول نہ کرنے کا پہلے سے انتظام کررکھا تھا،جس سے اسرائیل کا یہ خطرناک حملہ ناکام ہوگیا۔اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور اب لبنان پر بمباری کا جو خطرناک کھیل، کھیل رہا ہے ،غیرجانبدار مبصرین اس کے پیچھے امریکہ اور مغربی ملکوں کی عملی مدد دیکھ رہے ہیںجبکہ 6درجن سے زائداسلامی ممالک زبانی ہمدردی کے سوا ،ارض فلسطین کے اصل مکینوں کے قتل عام پر خاموش ہیں ۔وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کا اجلاس بلاکر اس معاملے پر واضح لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔(روزنامہ جنگ کا اداریہ)

ٹیگ: اسرائیل ، لیبالن ، حملہ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

22 جون
خبریں

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

22 جون
خبریں

ریپ ،تشدد میں اضافہ: بھارت میں  خواتین اکیلے سفر نہ کریں،امریکہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کواور بھی کئی ہدایات

22 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

ریپ ،تشدد میں اضافہ: بھارت میں  خواتین اکیلے سفر نہ کریں،امریکہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کواور بھی کئی ہدایات

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

جون 22, 2025

ریپ ،تشدد میں اضافہ: بھارت میں  خواتین اکیلے سفر نہ کریں،امریکہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کواور بھی کئی ہدایات

جون 22, 2025

حالیہ خبریں

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN