جون پور :(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی کی اسٹار کمپینر ڈمپل یادو اور راجیہ سبھا ایم پی جیہ بچن نے ہفتہ کو جونپور میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ دونوں نے مڑیاہوںمیں ایس پی امیدوار سشما پٹیل اور مچلی شہر میں ڈاکٹر راگنی سونکر کے حق میں انتخابی میٹنگ کرکے عوام سے آشیرواد مانگیں۔
اس دوران جہاں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر ڈمپل یادو نے اچھے دنوں کے خواب دکھائے وہیں جیہ بچن نے کہا کہ ڈمپل ریاست کی چھوٹی بہو ہیں اور میں بڑی ہوں۔ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے جب ہم تینوں بہوئیں ایک سٹیج پر آگئی ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا کہ بھابھی -بھابھی کا نعرہ ہی لگائیں گے یا احترام کے لئے کچھ کریں گے بھی۔ آپ کا حق بنتا ہے کہ دیور لوگ ہم سب کے لئے کچھ کریں۔ آپ لوگ اس انتخاب میں بی جے پی کی سرکار اکھاڑ کر پھینک دیں ۔ اس کے لئے سات مارچ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔
جیہ بچن نے وزیر اعلیٰ پر طنز کسا

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہ لوگ خواتین کے تحفظ کی بات کرتے ہیں لیکن جب بھی خواتین پربحران آتا ہے تب یہ کچھ نہیں کرتے۔ اس کےبعد جیہ بچن نے وزیر اعلیٰ پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے مکھیا بھگوا رنگ پہن کر ڈھونگ کرتےہیں، لیکن اس بار یوپی کے عوام انہیں تیرتھ یاترا پر بھیج دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یوگی ہونے کے ناطے اگر انہوں نے تیاگ کر دیاہے تو پھر وزیر اعلیٰ عہدہ کا لالچ کیوں ہے۔ بھوگ کے لئے یہاں کیوں بیٹھے ہوئےہیں۔ انہوں نے طنز کرتےہوئے کہاکہ جس کا خود کا پریوار نہیں ہے وہ پریوار کی اہمیت کیوں سمجھے گا۔ پریوار واد کا الزام لگانے والے پریوار کی قیمت نہیں سمجھ سکتے۔ آزادی کے 75 سال ہوگئے۔ شہروں کے نام بدلنے سے کیا لوگ بدل جائیں گے ۔ اکھلیش نے جو اترپردیش کو بنایا تھا اسے بی جے پی والوںنے تباہ کرنے کامنصوبہ بنا رہے ہیں ۔
ڈمپل یادو نے مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا
ساتھ ہی ڈمپل یادو نے کہا کہ ایس پی حکومت بننے کے بعد خواتین کی پولیس یونٹ تشکیل دی جائے گی۔ یوپی پولیس میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ انتخابی نتائج کے بعد ڈیزل، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ریاست میں امن و امان کی حکمرانی قائم رہے گی۔ جرائم کی شرح میں کمی آئے گی۔ سانڈ سے جس کی جان جائےگی اسے پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد کی جائے گی۔ سرکار تشکیل دینے کے بعد 22 لاکھ نوکری اورانٹرپاس طلباء کو 36 ہزار روپے دیکمشت دینے کا کام کریں گے ۔










