نئی دہلی — جماعت اسلامی ہند نے الاہلی بیپٹسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ یہ ہسپتال کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی نگرانی میں پروٹسٹنٹ عیسائی مشنری چلا رہی ہے۔
اپنے میڈیا بیان میں جے آئی ایچ کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ "ہم وسطی غزہ میں الاہلی ہسپتال پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کی مذمت اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہسپتال کے احاطے میں جو خواتین اور بچوں سے بھرا ہوا تھا، تقریباً 1000 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بیپٹسٹ ہسپتال میں مریضوں اور دیگر افراد کے قتل کو قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتی ہے۔
امیر جماعت نے کہا "اسرائیلی قابض افواج تمام جنگی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سکولوں اور ہسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ خاموش تماشائی بننے والے طاقتور ممالک اور بین الاقوامی ادارے اس گھناؤنے جنگی جرائم سے خود کو بری نہیں کر سکتے۔ ان کے ہاتھوں پر فلسطین کے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کا خون ہے،‘‘ ۔
جماعت کے سربراہ نے علاقے میں فوری جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ کے شہری علاقوں پر دانستہ بمباری کی فوری مذمت کا مطالبہ کیا۔
مسٹر حسینی نے مزید کہا "اسرائیل کے اقدامات کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑنا چاہئے اور اس کی سیاسی اور فوجی قیادت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فعال طور پر تلاش کرنا چاہئے تاکہ وہ مختلف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے لئے بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمے کا سامنا کریے ۔اگر ہم فلسطینیوں کو ناکام بہوتے دیکھتے ہیں اور موجودہ قتل عام کو نہیں روکتے ہیں تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی،”(سورس:پریس ریلیز)








