نئی دہلی( پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی کی صدارت میں مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں منعقد ہوا جسکا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری دہلی کی تلاوت قرآن پاک اور مولانا جمیل اختر قاسمی ناظم ضلع شمال مشرقی دہلی کے نعتیہ کلام سے ہوا اجلاس کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء دہلی نے کہا کہ آجکل دہلی میں جسطرح سے بلڈوزر کا قہر جاری ہے یہ بات انتہائی تشویشناک ہے راستوں کو کشادہ کرنے کے بہانے جسطرح سے مسلمانوں کی عبادت گاہوں. مساجد. مدارس. مقابر.اور درگاہوں کومسمار کیا جارہا ہے یہ سراسر ناانصافی اورتانا شاہی ہے اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء دہلی قانونی کارروائی کے لئے وکلاء سے مشورہ کر رہی ہے نیز جمعیۃ علماء دہلی کا مقررہ اجلاس مجلسِ منتظمہ اور اجلاس عام منعقدہ بتاریخ 14/مئی 2023 کے سلسلہ میں بھی مشورہ ہوا اور حالات کے تناظر میں اہم قرار دادیں منظور کی گئیں جنکی تفصیلات مجلس منتظمہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اسی طریقہ پر20-21/مئی 2023 کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ممبئی میں منعقد ہونے والے منتظمہ کے اجلاس اور اجلاس عام میں شرکت کے لئے لائحۂ عمل تیار ہوا آخر میں ابھی قریب میں قاری اسرار الحق قاسمی رکن عاملہ کے والد محترم اور مولانا محمد ایوب ناظم جمعیۃ علماء ضلع شمالی دہلی کی والدہ محترمہ نیز قاری عبد الرحمن سابق صدر جمعیۃ علماء ضلع شمالی دہلی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اور ایصال ثواب کیا گیا صدرِمجلس کے صدارتی کلمات اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا. اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن. مفتی اسرارالحق مظاہری.ناظم. مفتی عبداللہ قاسمی ناظم. قاری اسرار الحق قاسمی رکن عاملہ. الحاج سلیم رحمانی ویلکم. مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ .مفتی محمد مستقیم قاسمی اوکھلا. چوہدری محمد اسلام قاسمی لکشمی نگر.قاری عبدالرزاق خانپور.مولاناجمیل اختر قاسمی مصطفیٰ آباد.مفتی کفیل الرحمٰن قاسمی مدرسہ جھارکھنڈی.مولانا محمود احمد قاسمی گووند پوری. ڈاکٹر رضاؤالدین شمس کبیر نگر. مولانا محمد راشد حوض رانی. مولانا عبدالرشید آر کے پورم . مولانا محمد ایوب بوانا وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں







